شعب الایمان — حدیث نمبر 641
باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدامة ذكر الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، بِالْكُوفَةِ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَعْشَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَهُوَ فِي مَسْجِدِهِ فَقَالَ : " مَا جَاءَ بِكَ يَا سُفْيَانُ ؟ قَالَ : قُلْتُ : طَلَبُ الْعِلْمِ . قَالَ : فَقَالَ : يَا سُفْيَانُ إِذَا ظَهَرَتْ عَلَيْكَ نِعْمَةٌ فَاتَّقِ اللَّهَ وَإِذَا أَبْطَأَ عَنْكَ الرِّزْقُ فَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَإِذَا دَهَمَكَ أَمْرٌ مِنَ الْأُمُورِ فَقُلْ : لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، ثُمَّ قَالَ : يَا سُفْيَانُ ثَلَاثًا وَأَيُّمَا ثَلَاثٍ " .امام سفیان ثوری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں امام جعفر بن محمد رحمہ اللہ کے پاس گیا، وہ اس وقت اپنی مسجد میں تھے، تو انہوں نے فرمایا: ”اے سفیان! تمہیں کون سی چیز یہاں لائی ہے؟“ میں نے کہا: ”علم کی طلب۔“ انہوں نے فرمایا: ”اے سفیان! جب تم پر کوئی نعمت ظاہر ہو تو اللہ سے ڈرو، اور جب رزق آنے میں دیر ہو تو اللہ سے استغفار کرو، اور جب کوئی معاملہ تم پر اچانک آ پڑے تو کہو: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»“ (”گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے“)، پھر فرمایا: ”اے سفیان! یہ تین باتیں ہیں، اور کیسی (عظیم) تین باتیں ہیں!“
• أبو الحسن علي بن محمد بن محمد بن عقبة الشيباني، الكوفي (م ٣٤٣ هـ). قال الخطيب: كان ثقة أمينًا. وقال ابن حماد الحافظ: كان شيخ الكوفة ومختار السلطان، صاحب جماعة وفقه وتلاوة. راجع "تاريخ بغداد" (١٢/ ٧٩ - ٨١)، "السير" (١٥/ ٤٤٣)، "شذرات" (٢/ ٣٦٥ - ٣٦٦).
• الحسين بن الحكم وشيخه أبوحفص الأعشى لم أعرفهما.