شعب الایمان — حدیث نمبر 6405
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتالیسویں شاخ: اللہ عزوجل کے لیے عمل کو خالص کرنے اور ریاکاری ترک کرنے کا باب۔
الخامس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في إخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ الْخُزَاعِيُّ الْمَكِّيُّ قَالَ : أَتَيْنَا الزُّهْرِيَّ بِمِنًى فَاجْتَمَعْنَا عَلَيْهِ فَأَمَرَ بِنَا فَطُرِدْنَا ، قَالَ : ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَيْنَا الْغُلَامَ فَحَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " يَا نَعَايَا الْعَرَبِ ، يَا نَعَايَا الْعَرَبِ - ثَلَاثًا - إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمُ الرِّيَاءُ ، وَالشَّهْوَةُ الْخَفِيَّةُ " .عبداللہ بن بدیل بن ورقاء خزاعی مکی بیان کرتے ہیں کہ ہم منیٰ میں امام زہری رحمہ اللہ کے پاس آئے اور ان کے گرد جمع ہو گئے تو انہوں نے حکم دیا اور ہمیں وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ پھر انہوں نے ہماری طرف اپنے غلام کو بھیجا، تب امام زہری رحمہ اللہ نے ہمیں بیان کیا کہ میں نے عباد بن تمیم رحمہ اللہ سے سنا، وہ اپنے چچا سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”ہائے عرب کی بربادی! ہائے عرب کی بربادی!“ (یہ کلمہ تین بار فرمایا) ”مجھے تم پر سب سے زیادہ خوف ریاکاری اور پوشیدہ خواہش کا ہے۔““
• عبد الله بن بديل بن ورقاء ويقال: ابن بديل بن بشر الخزاعي، ويقال: الليثى المكى، صدوق، يخطئ من الثالثة (خت د س).
• عم عباد بن تميم هو عبد الله بن يزيد بن عاصم بن كعب الأنصاري أبو محمد المازني صحابي، تقدم.