شعب الایمان — حدیث نمبر 6395
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتالیسویں شاخ: اللہ عزوجل کے لیے عمل کو خالص کرنے اور ریاکاری ترک کرنے کا باب۔
الخامس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في إخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء
حدیث نمبر: 6395
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ وَأَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ قَالَا : أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ الْإِفْرِيقِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ أَحْسَنَ أَوْلِيَائِي عِنْدِي مَنْزِلَةً رَجُلٌ ذُو حَظٍّ مِنْ صَلَاةٍ أَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ فِي السِّرِّ ، وَكَانَ غَامِضًا فِي النَّاسِ لَا يُشَارُ إِلَيْهِ بِالْأَصَابِعِ ، عَجَّلْتُ مَنِيَّتَهُ وَقَلَّ تُرَاثُهُ ، وَقَلَّتْ بَوَاكِيهِ " .ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرے دوستوں میں سے میرے نزدیک مرتبے کے لحاظ سے سب سے اچھا وہ آدمی ہے جو نماز کا خاص حصہ رکھتا ہو، جس نے چھپ کر اپنے رب کی بہترین عبادت کی ہو، اور لوگوں میں گمنام رہا ہو کہ اس کی طرف انگلیوں سے اشارہ نہ کیا جاتا ہو، میں نے اس کی موت جلدی کر دی، اس کی میراث تھوڑی رہی اور اس پر رونے والے کم رہ گئے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• ليث هو ابن أبي سليم، ضعفوه.
• عبيد الله الإفريقي هو عبيد الله بن زحر الإفريقي.
• علي بن يزيد هو الألهاني ضعيف، تقدموا.
• ليث هو ابن أبي سليم، ضعفوه.
• عبيد الله الإفريقي هو عبيد الله بن زحر الإفريقي.
• علي بن يزيد هو الألهاني ضعيف، تقدموا.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 933 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
933- سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: "میرے ساتھیوں میں قدرو منزلت کے اعتبار سے میرے نزدیک سب سے زیادہ قابل رشک وہ مومن ہے، جس کی پشت کا بوجھ کم ہو (یعنی جس کا مال اور عیال کم ہوں) جو بکثرت نوافل ادا کرتا ہو اگرچہ وہ لوگوں میں مشہور نہ ہو۔ جب اسے موت آجائے، تواس پر رونے والے کم ہوں اور اس کی وراثت کا مال بھی کم ہو۔" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:933]
فائدہ:
اس حدیث سے نیک گمنامی کو پسند کر نے والے غریب انسان کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
اس حدیث سے نیک گمنامی کو پسند کر نے والے غریب انسان کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 932 سے ماخوذ ہے۔