شعب الایمان — حدیث نمبر 6369
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَيُّوبَ الطُّوسِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : كَانَ فِي لِسَانِي ذَرَبٌ عَلَى أَهْلِي لَمْ يَعْدُهُمْ إِلَى غَيْرِهِمْ ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فَقَالَ : " أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ يَا حُذَيْفَةُ ، إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ " .
قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ : فَذَكَرْتُ لِأَبِي بُرْدَةَ وَأَبِي بَكْرٍ ابْنَيْ أَبِي مُوسَى فَقَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ مُرَّةٍ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ " .۴: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری زبان میں اپنے گھر والوں کے بارے میں تیزی (تلخ کلامی) تھی، جو ان سے آگے کسی اور تک نہیں جاتی تھی، چنانچہ میں نے نبی ﷺ سے (اس کے بارے میں) پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے حذیفہ! تم استغفار سے کہاں غافل ہو؟ میں تو ہر دن سو مرتبہ اللہ سے استغفار کرتا ہوں۔“
ابواسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے یہ بات ابوبردہ اور ابوبکر رحمہما اللہ، جو ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے دونوں بیٹے ہیں، سے ذکر کی تو ان دونوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں ہر روز سو مرتبہ «أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» ”میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں“ کہتا ہوں۔“
• عبيد بن عمرو اختلف في اسمه واسم أبيه وكنيته، قال الذهبي: مضطرب الحديث، وقال الحافظ: مجهول، تقدم.