شعب الایمان — حدیث نمبر 6343
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ [ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ : دَخَلَتْ عَلَيَّ ] امْرَأَةٌ ، فَلَمَّا خَرَجَتْ قُلْتُ بِيَدِي هَكَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَقْصَرَهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اغْتَبْتِيهَا ، قُومِي فَتَحَلَّلِيهَا " قَالَ : دَخَلَتْ عَلَيْنَا امْرَأَةٌ - أَظُنُّهُ قَالَ - فَلَمَّا خَرَجَتْ قُلْتُ : مَا أَطْوَلَ ذَيْلَهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اغْتَبْتِيهَا فَقُومِي فَتَحَلَّلِيهَا " .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میرے پاس ایک عورت آئی، جب وہ چلی گئی تو میں نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کر کے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ کتنی پستہ قد ہے!“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کی غیبت کی ہے، اٹھو اور اس سے معافی لو۔“ راوی کہتے ہیں: (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے) فرمایا — (راوی کہتے ہیں) میرا گمان ہے کہ انہوں نے یوں کہا — ”ہمارے پاس ایک عورت آئی، جب وہ چلی گئی تو میں نے کہا: اس کا دامن کتنا لمبا ہے!“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کی غیبت کی ہے، اٹھو اور اس سے معافی لو۔“
• عبد الرحمن بن معاوية أبي العباس بن عتبة أبي العباس بن أبي سفيان صخر بن حرب أبو القاسم العتبي مصري. راجع ترجمته في "الإكمال" (٦/ ٣٦٨)، "الأنساب" (٩/ ٢٢٧)، "جمهرة أنساب العرب " (ص ١١٢).
• الحسن بن عمارة هو البجلي أبو محمد الكوفي، متروك.