شعب الایمان — حدیث نمبر 6320

باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔

فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره

حدیث نمبر: 6320
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ هِلَالُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا رَبْعِيُّ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ أَبِي جَبِيرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي بَنِي سَلَمَةَ : ( وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ) قَالَ : قَدِمَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَيْسَ مِنَّا رَجُلٌ إِلَّا وَلَهُ اسْمَانِ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو الرَّجُلَ بِالِاسْمِ ، فَيُقَالُ لَهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنَّهُ يَغْضَبُ مِنْ هَذَا الِاسْمِ فَنَزَلَتْ : ( وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ) .
ترجمہ

عامر بن ابی جبیرہ بن ضحاک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت ﴿وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ﴾ بنو سلمہ کے بارے میں نازل ہوئی۔ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم میں کوئی آدمی ایسا نہ تھا جس کے دو نام نہ ہوں۔ رسول اللہ ﷺ کسی آدمی کو (ایک) نام سے پکارتے تو عرض کیا جاتا: ”اے اللہ کے رسول! اسے اس نام سے ناگواری ہوتی ہے۔“ تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ﴾۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والاربعون من شعب الايمان وهو باب في تحريم اعراض الناس وما يلزم من ترك الرتع فيها / حدیث: 6320
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6745
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4962) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, (سنن أبي داود 4962) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 101) . »
«أخرجه البخاري فى (الأدب المفرد) رقم 330، وأبو داود فى (سننه) 5/ 246 رقم 4962، والترمذي فى (جامعه) 5/ 388، وابن جرير فى (تفسيره) 26/ 132»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3268 | سنن ابي داود: 4962 | سنن ابن ماجه: 3741 | شعب الإيمان: 6322
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• ربعي بن علية هو ربعي (بكسر أوله وسكون الموحدة) ابن إبراهيم بن مقسم الأسدي أبو الحسن البصري أخو إسماعيل بن علية (م ١٩٧ هـ)، ثقة صالح، من التاسعة (بخ قد ت).
• عامر هو ابن شراحيل الشعبي.
• أبو جَبِيرة بن الضحاك الأنصاري المدني أخو ثابت بن الضحاك، صحابي، وقيل لا صحبة له، (بخ-٤). وترجم له الحافظ في "الإصابة" (٤/ ٣١) وقال: لا يعرف اسمه، قال أبو أحمد الحاكم وابن منده هو أخو ثابت بن الضحاك، قال أبو أحمد وتبعه ابن عبد البر- قال بعضهم: له صحبة- وقال بعضهم: لا صحبة له، روى عن النبي صلى الله عليه وسلم عدة أحاديث روى عنه ابنه محمود وقيس بن أبي حازم وشبل بن عوف وعامر الشعبي. قال ابن أبي حاتم عن أبيه: لا أعلم له صحبة.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3268 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ الحجرات سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابوجبیرہ بن ضحاک کہتے ہیں کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کے دو دو تین تین نام ہوا کرتے تھے، ان میں سے بعض کو بعض نام سے پکارا جاتا تھا، اور بعض نام سے پکارنا اسے برا لگتا تھا، اس پر یہ آیت «ولا تنابزوا بالألقاب» " لوگوں کو برے القاب (برے ناموں) سے نہ پکارو " (الحجرات: ۱۱)، نازل ہوئی۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3268]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
لوگوں کو برے القاب (برے ناموں) سے نہ پکارو (الحجرات: 11)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3268 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4962 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´القاب کا بیان۔`
ابوجبیرہ بن ضحاک کہتے ہیں کہ ہمارے یعنی بنو سلمہ کے سلسلے میں یہ آیت نازل ہوئی «ولا تنابزوا بالألقاب بئس الاسم الفسوق بعد الإيمان» " ایک دوسرے کو برے ناموں سے نہ پکارو، ایمان کے بعد برے نام سے پکارنا برا ہے " (الحجرات: ۱۱) ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور ہم میں کوئی شخص ایسا نہیں تھا جس کے دو یا تین نام نہ ہوں، تو آپ نے پکارنا شروع کیا: " اے فلاں، تو لوگ کہتے: اللہ کے رسول! اس نام سے نہ پکاریئے، وہ اس نام سے چڑھتا ہے، تو یہ آیت نازل ہوئی «ولا تنابزوا بالألقاب» ۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4962]
فوائد ومسائل:
معلوم ہوا ہے کہ برے برے لقب یا نام رکھنا حرام اور ناجائز ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4962 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3741 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´القاب کا بیان۔`
ابوجبیرہ بن ضحاک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ «ولا تنابزوا بالألقاب» ہم انصار کے بارے میں نازل ہوئی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ہمارے پاس (مدینہ) تشریف لائے تو ہم میں سے ہر ایک کے دو دو، تین تین نام تھے، بسا اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ان کا کوئی ایک نام لے کر پکارتے، تو آپ سے عرض کیا جاتا: اللہ کے رسول! فلاں شخص فلاں نام سے غصہ ہوتا ہے، تو اس وقت یہ آیت کریمہ نازل ہوئی: «ولا تنابزوا بالألقاب» " کسی کو برے القاب سے نہ پکارو " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3741]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  کسی کو ایسے نام یا لقب سے نہیں پکارنا چاہیے جو اسے نا گوار ہو۔

(2)
مسلمان کو دوسرے مسلمان کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے اور بلا وجہ ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے اس کے جذبات مجروح ہوں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3741 سے ماخوذ ہے۔