شعب الایمان — حدیث نمبر 6310
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا وَالِدِي ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ أَبُو حَفْصٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، [ عَنْ نَافِعٍ ] عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اذْكُرُوا اللَّهَ ؛ فَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَالَ : سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا عَشْرًا ، وَمِنْ عَشْرٍ إِلَى مِائَةٍ وَمِنْ مِائَةٍ إِلَى أَلْفٍ ، وَمَنْ زَادَ زَادُهُ اللَّهُ ، وَمَنِ اسْتَغْفَرَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ، وَمَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي أَمْرِهِ ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ بِغَيْرِ عِلْمٍ فَقَدْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِنَ اللَّهِ ، وَمَنْ قَذَفَ مُؤْمِنًا أَوْ مُؤْمِنَةً حَبَسَهُ اللَّهُ فِي رَدْغَةِ الْخَبَالِ ، حَتَّى يَأْتِيَ بِالْمَخْرَجِ ، وَمَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ اقْتُصَّ مِنْ حَسَنَاتِهِ لَيْسَ ثَمَّ دِينَارٌ وَدِرْهَمٌ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کا ذکر کیا کرو، کیونکہ بندہ جب «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» کہتا ہے تو اللہ اس کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے، اور دس سے سو تک اور سو سے ہزار تک (بڑھاتا ہے)، اور جو شخص مزید بڑھائے اللہ اسے مزید عطا فرماتا ہے، اور جو استغفار کرے اللہ اسے بخش دیتا ہے۔ اور جس شخص کی سفارش اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے آڑے آ گئی تو اس نے اللہ کے حکم میں اس کی مخالفت کی۔ اور جس نے بغیر علم کے کسی جھگڑے میں (کسی کی) مدد کی تو وہ اللہ کی ناراضی لے کر لوٹا۔ اور جس نے کسی مومن مرد یا مومنہ عورت پر تہمت لگائی تو اللہ اسے ’ردغۃ الخبال‘ میں روک رکھے گا یہاں تک کہ وہ اس سے نکلنے کی کوئی راہ لے آئے۔ اور جو شخص اس حال میں مرا کہ اس پر قرض تھا تو اس کی نیکیوں سے بدلہ لیا جائے گا، کیونکہ وہاں دینار و درہم نہیں ہوں گے۔“
• محمد بن هارون بن عبد الله بن حميد بن سليمان بن مياح أبو حامد الحضرمي المعروف بالبعراني، البغدادي (م ٣٢١ هـ)، وثقه الدارقطني. راجع ترجمته في "تاريخ بغداد" (٣/ ٣٥٨ - ٣٥٩)، "السير" (١٥/ ٢٥)، "الأنساب" (٢/ ٢٦٥)، "العبر" (٢/ ١٢)، "الشذرات" (٢/ ٢٩١)، "الوافي بالوفيات" (٥/ ١٤٨).
• مطر الوراق هو مطر بن طهمان الوراق، مرّ.