شعب الایمان — حدیث نمبر 6307
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
حدیث نمبر: 6307
حَدَّثَنَا السَّيِّدُ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَنْصُورٍ السِّمْسَارُ ، حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ مَحْمُودٍ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَامَ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ : مَا أَعْجَزَ فُلَانًا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَكَلْتُمُ الرَّجُلَ إِذَا اغْتَبْتُمُوهُ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی مجلس سے اٹھ کر چلا گیا، تو حاضرین میں سے بعض نے کہا: ”فلاں شخص کتنا عاجز (اور کمزور) ہے!“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس آدمی کا گوشت کھا لیا، جب تم نے اس کی غیبت کی۔“