شعب الایمان — حدیث نمبر 6301
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ : أَنَّ رَجُلَيْنِ كَانَا قَاعِدَيْنِ عَلَى بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، فَمَرَّ بِهِمَا رَجُلٌ قَدْ كَانَ مُخَنَّثًا فَتَرَكَ ذَلِكَ ، فَقَالَا : قَدْ بَقِيَ فِيهِ مِنْهُ شَيْءٌ ، قَالَ : وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَدَخَلَا فَصَلَّيَا فَحَاكَ فِي أَنْفُسِهِمَا مَا قَالَا ، فَسَأَلَا عَطَاءً : فَأَمَرَهُمَا أَنْ يُعِيدَا الْوُضُوءَ ، وَأَنْ يُعِيدَا الصَّلَاةَ ، وَكَانَا صَائِمَيْنِ فَأَمَرَهُمَا أَنْ يَقْضِيَا صِيَامَ ذَلِكَ الْيَوْمِ .ربیع بن صبیح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ دو آدمی مسجد حرام کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر بیٹھے تھے، ان کے پاس سے ایک آدمی گزرا جو پہلے مخنث رہ چکا تھا اور اب اس عادت کو چھوڑ چکا تھا، تو ان دونوں نے کہا: ”اس میں اس (عادت) کا کچھ اثر اب بھی باقی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: پھر نماز کھڑی ہوئی، وہ دونوں اندر گئے اور نماز پڑھی، مگر ان کے دلوں میں اپنی کہی ہوئی بات کھٹکتی رہی۔ چنانچہ انہوں نے عطاء رحمہ اللہ سے پوچھا تو انہوں نے حکم دیا کہ وہ دونوں وضو بھی دوبارہ کریں اور نماز بھی دوبارہ پڑھیں، اور وہ دونوں روزے سے تھے تو انہیں حکم دیا کہ اس دن کے روزے کی قضا کریں۔