شعب الایمان — حدیث نمبر 6288
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ مُحَمَّدَ بْنَ يَعْقُوبَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ مُحَمَّدٍ الدُّورِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيَّ يَقُولُ : كُنَّا عِنْدَ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ أَرَأَيْتَ هَذَا الْحَدِيثَ الَّذِي جَاءَ " إِنَّ اللَّهَ لَيُبْغِضُ أَهْلَ الْبَيْتِ اللَّحْمِيِّينَ " أَهُمُ الَّذِينَ يُكْثِرُونَ أَكْلَ اللَّحْمِ ؟ قَالَ سُفْيَانُ : لَا ، هُمُ الَّذِينَ يُكْثِرُونَ أَكْلَ لُحُومِ النَّاسِ .محمد بن عبید طنافسی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم سفیان ثوری رحمہ اللہ کے پاس تھے کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: ”اے ابو عبداللہ! اس حدیث کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو آئی ہے کہ ”بے شک اللہ تعالیٰ گوشت خور گھرانوں سے بغض رکھتا ہے“، کیا اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو گوشت بہت کھاتے ہیں؟“ سفیان رحمہ اللہ نے فرمایا: ”نہیں، اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت (یعنی ان کی غیبت) بہت کھاتے ہیں۔“