شعب الایمان — حدیث نمبر 6278
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا الْحُلْوَانِيُّ أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى وَالْهَيْثَمُ الشَّعْرَانِيُّ وَالْأُسْفَاطِيُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قَلْبِهِ ، لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ ؛ فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَاتِ الْمُسْلِمِينَ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ ، وَمَنْ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ " .
لَفْظُ حَدِيثِ الْحُلْوَانِيِّ .سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے وہ لوگو! جو اپنی زبان سے ایمان لائے ہو اور ایمان ان کے دل میں داخل نہیں ہوا، مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو اور نہ ان کے عیوب کے پیچھے پڑو، کیونکہ جو شخص مسلمانوں کے عیوب کے پیچھے پڑتا ہے اللہ اس کے عیب کے پیچھے پڑ جاتا ہے، اور اللہ جس کے عیب کے پیچھے پڑ جائے اسے اس کے اپنے گھر کے اندر رسوا کر دیتا ہے۔“
یہ حلوانی کی حدیث کے الفاظ ہیں۔
• الأسفاطي هو العباس بن الفضل، أبو الفضل البصري.
• سعيد بن عبد الله بن جُرَيج الأسفاطي مولى أبي برزة، بصري. صدوق، ربما وهم، من الخامسة (د ت).
تشریح، فوائد و مسائل
ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اپنی زبان سے اور حال یہ ہے کہ ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے مسلمانوں کی غیبت نہ کرو اور ان کے عیوب کے پیچھے نہ پڑو، اس لیے کہ جو ان کے عیوب کے پیچھے پڑے گا، اللہ اس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اور اللہ جس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اسے اسی کے گھر میں ذلیل و رسوا کر دے گا۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4880]
یہ ضروری نہیں کہ انسان باہر ہی جائے تو رسوا ہو گھر کے اند ر رہتے ہوئے بھی ذلیل و رسوا ہو سکتا ہے۔