شعب الایمان — حدیث نمبر 6264
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ : أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ قَدْ أَصَابَ ذَنْبًا وَكَانُوا يَسُبُّونَهُ ، فَقَالَ : أَرَأَيْتُمْ لَوْ وَجَدْتُمُوهُ فِي قَلِيبٍ أَلَمْ تَكُونُوا مَسْتَخْرِجِيهِ ؟ قَالُوا : بَلَى ، قَالَ : فَلَا تَسُبُّوا أَخَاكُمْ ، وَاحْمَدُوا اللَّهَ الَّذِي عَافَاكُمْ ، قَالُوا : أَفَلَا نَبْغَضُهُ ؟ قَالَ : إِنَّمَا أَبْغَضُ عَمَلُهُ ، فَإِذَا تَرَكَهُ فَهُوَ أَخِي .ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جس سے گناہ سرزد ہو گیا تھا اور لوگ اسے برا بھلا کہہ رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا: ”بھلا بتاؤ، اگر تم اسے کسی کنویں میں گرا ہوا پاتے تو کیا اسے نکالتے نہیں؟“ لوگوں نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ فرمایا: ”تو اپنے بھائی کو برا بھلا نہ کہو، اور اس اللہ کا شکر ادا کرو جس نے تمہیں عافیت دی۔“ لوگوں نے کہا: ”کیا ہم اس سے نفرت بھی نہ کریں؟“ فرمایا: ”میں تو اس کے عمل کو ناپسند کرتا ہوں، پھر جب وہ اسے چھوڑ دے تو وہ میرا بھائی ہے۔“