شعب الایمان — حدیث نمبر 6239
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يَسُبُّنِي قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْمُسْتَبَّانِ شَيْطَانَانِ يَتَهَاتَرَانِ ، وَيَتَكَاذَبَانِ " وَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا فَعَلَى الْبَادِئِ أَنْ لَا يَعْتَدِيَ الْمَظْلُومُ " .سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک آدمی مجھے گالی دیتا ہے (تو میں کیا کروں؟)“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دونوں شیطان ہیں، جو ایک دوسرے کو بے ہودہ باتیں کہتے اور ایک دوسرے کو جھٹلاتے ہیں۔“ اور نبی ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”دو گالی دینے والے جو کچھ کہیں، اس کا گناہ ابتدا کرنے والے پر ہے، بشرطیکہ مظلوم حد سے تجاوز نہ کرے۔“
• عمران القطان هو عمران بن داود أبو العوام، القطان البصري، صدوق يهم، ورمي برأي الخوارج، مر.