شعب الایمان — حدیث نمبر 6201
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتالیسویں شاخ: کینہ اور حسد ترک کرنے کی ترغیب کا باب۔
الثالث والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الحث على ترك الغل والحسد
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي خَلَفٍ الصُّوفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاعِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رَجَاءٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ السَّكُونِيُّ ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَنَّهُ سَمِعَ مُوسَى بْنَ سَعِيدٍ قَالَ : لَمَّا قَرَّبَ اللَّهُ مُوسَى نَجِيًّا رَأَى عَبْدًا تَحْتَ الْعَرْشِ ، فَقَالَ : يَا رَبِّ مَنْ هَذَا الْعَبْدُ لِعَلِّي أَعْمَلُ بِمِثْلِ عَمَلِهِ ؟ فَقِيلَ : يَا مُوسَى هَذَا عَبْدٌ كَانَ بَرًّا بِوَالِدَيْهِ ، وَكَانَ لَا يَحْسُدُ النَّاسَ ، وَكَانَ لَا يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ .
وَرُوِّينَا هَذَا بِإِسْنَادٍ آخَرَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ أَنَّهُ حَكَى ذَلِكَ عَنْ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ .موسیٰ بن سعید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو سرگوشی کے لیے اپنے قریب کیا تو انہوں نے عرش کے نیچے ایک بندے کو دیکھا۔ عرض کیا: ”اے میرے رب! یہ بندہ کون ہے؟ شاید میں بھی اس جیسا عمل کروں۔“ تو کہا گیا: ”اے موسیٰ! یہ ایسا بندہ ہے جو اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرتا تھا، لوگوں سے حسد نہیں کرتا تھا اور چغلی نہیں کھاتا تھا۔““
اور ہم نے یہی بات ایک اور سند سے ابو اسحاق رحمہ اللہ سے، انہوں نے عمرو بن میمون رحمہ اللہ سے روایت کی ہے کہ انہوں نے اسے موسیٰ علیہ السلام سے بیان کیا۔
• أحمد بن أبي خلف الصوفي، وشيخه أبو سعيد محمد بن إبراهيم الواعظ لم أعرفهما وقد تقدما. . وموسى بن سعيد، لم أظفر له بترجمة. ولم أجد من خرجه بهذا الوجه.