شعب الایمان — حدیث نمبر 6189

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتالیسویں شاخ: کینہ اور حسد ترک کرنے کی ترغیب کا باب۔

الثالث والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الحث على ترك الغل والحسد

حدیث نمبر: 6189
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ قَالَا : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ مَوْلَى الزُّبَيْرِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " دَبَّ إِلَيْكُمْ دَاءُ الْأُمَمِ مِنْ قَبْلِكُمْ ، الْحَسَدُ ، وَالْبَغْضَاءُ ، وَالْبَغْضَاءُ هِيَ حَالِقَةُ لَا أَقُولُ تَحْلِقُ شَّعْرَ الرَّأْسِ ، وَلَكِنَّهَا تَحْلِقُ الدِّينَ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا ، وَلَا تُؤْمِنُوا بِي حَتَّى تَحَابُّوا ، أَوَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ ، أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ " .
ترجمہ

سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں پچھلی امتوں کی بیماری سرایت کر آئی ہے، یعنی حسد اور بغض۔ اور بغض مونڈ دینے والی چیز ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ وہ سر کے بال مونڈتی ہے، بلکہ وہ دین کو مونڈ دیتی ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم جنت میں داخل نہیں ہو گے جب تک ایمان نہ لاؤ، اور تم (کامل) ایمان نہیں لاؤ گے جب تک آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اسے کرو تو آپس میں محبت کرنے لگو؟ آپس میں سلام کو عام کرو۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والاربعون من شعب الايمان وهو باب في الحث على ترك الغل والحسد / حدیث: 6189
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6613
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، التعليق الرغيب (3 / 12) ، الإرواء (238) ، تخريج مشكلة الفقر (20) ، غاية المرام (414) (سنن الترمذي 2510) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, مولى للزبير مجهول: لم أجد من وثقه،وانظر تحفة الأحوذي (320/3),انوار الصحيفة ص 260 (سنن الترمذي 2510) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف لجهالة مولى الزبير
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف لجهالة مولى الزبير (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 13) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) 4/ 664 رقم 2510، وأحمد فى (مسنده) 1/ 167، والطيالسي فى (مسنده) ص 27، والبيهقي فى (الآداب) رقم 140، وأبو يعلى فى (مسنده) 2/ 32 رقم 669، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 10/ 232، وعبد بن حميد فى (مسنده) ص 63 رقم 97»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2510
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبيد بن عبيدة هو التمار بصري.
• يعيش ببن الوليد بن هشام بن معاوية الأموي، المعيطي، الدمشقي، نزيل. الجزيرة ثقة، من الثالثة (د ت س).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2510 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
زبیر بن عوام رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تمہارے اندر اگلی امتوں کا ایک مرض گھس آیا ہے اور یہ حسد اور بغض کی بیماری ہے، یہ مونڈنے والی ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ سر کا بال مونڈنے والی ہے بلکہ دین مونڈنے والی ہے، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم لوگ جنت میں نہیں داخل ہو گے جب تک کہ ایمان نہ لے آؤ، اور مومن نہیں ہو سکتے یہاں تک کہ آپس میں محبت نہ کرنے لگو، اور کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتا دوں جس سے تمہارے درمیان محبت قائم ہو: تم سلام کو آپس میں پھیلاؤ۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2510]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں مولی الزبیر مبہم راوی ہے، لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے، صحیح الترغیب والترہیب: 2695)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2510 سے ماخوذ ہے۔