شعب الایمان — حدیث نمبر 6173
باب: ایمان کی شاخوں میں سے بیالیسویں شاخ: خرچ میں میانہ روی اور باطل طریقے سے مال کھانے کی حرمت کا باب۔
الثاني والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الاقتصاد في النفقة وتحريم أكل المال بالباطل
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : يَا أَسْلَمُ لَا يَكُنْ حُبُّكَ كَلَفًا ، وَلَا بُغْضُكَ تَلَفًا ، قَالَ قُلْتُ : وَكَيْفَ ذَاكَ ؟ قَالَ : إِذَا أَحْبَبْتَ فَلَا تَكْلَفْ كَمَا يَكْلَفُ الصَّبِيُّ بِالشَّيْءِ يُحِبُّهُ ، وَإِذَا أَبْغَضْتَ فَلَا تَبْغَضْ بُغْضًا تُحِبُّ أَنْ تُتْلِفَ صَاحِبَكَ أَوْ تُهْلِكَ .اسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”اے اسلم! تمہاری محبت فریفتگی اور وارفتگی کی حد تک نہ پہنچے اور تمہاری نفرت ہلاکت خیز نہ ہو۔“ میں نے عرض کیا: ”یہ کیسے ہو؟“ انہوں نے فرمایا: ”جب تم کسی سے محبت کرو تو اس طرح فریفتہ نہ ہو جاؤ جیسے بچہ کسی چیز سے، جسے وہ پسند کرتا ہے، چمٹ جاتا ہے، اور جب کسی سے بغض رکھو تو ایسا بغض نہ رکھو کہ تم چاہنے لگو کہ اپنے ساتھی کو تباہ و برباد اور ہلاک کر دو۔“