شعب الایمان — حدیث نمبر 6163
باب: ایمان کی شاخوں میں سے بیالیسویں شاخ: خرچ میں میانہ روی اور باطل طریقے سے مال کھانے کی حرمت کا باب۔
الثاني والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الاقتصاد في النفقة وتحريم أكل المال بالباطل
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ قَالَ : أَحْسِبُهُ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : قُطِعَ بِرَجُلٍ بِالْمَدِينَةِ ، فَقِيلَ لَهُ : عَلَيْكَ بِحَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، قَالَ : فَأَتَاهُ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَذَكَرَ لَهُ حَاجَتَهُ ، فَقَامَ مَعَهُ ، فَانْطَلَقَ بِهِ إِلَى أَهْلِهِ ، فَمَرَّ بِكُنَاسَةٍ فِيهَا قِطْعَةُ كِسَاءٍ ، - أَوْ قَالَ - خِرْقَةٌ فَأَخَذَهَا فَنَفَضَهَا [ ثُمَّ تَعَلَّقَهَا ] بِيَدِهِ ، فَقَالَ الرَّجُلُ فِي نَفْسِهِ : مَا أَرَى عِنْدَ هَذَا خَيْرًا ، فَلَمَّا دَخَلَ دَارَهُ ، إِذَا غِلْمَانٌ لَهُ يُعَالِجُونَ أَدَوَاتَ الْإِبِلِ ، فَرَمَا بِهَا إِلَيْهِمْ ، وَقَالَ : انْتَفَعُوا بِهَذَا فِيمَا تُعَالِجُونَ ، ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِرَاحِلَةٍ مُقَتَّبَةٍ مُحَقَّبَةٍ أَحْسِبُهُ قَالَ : وَزَادَ .نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے (راوی جویریہ کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ نافع سے ہے) کہ مدینہ میں ایک شخص کا زادِ راہ ختم ہو گیا اور وہ سفر میں بے سہارا رہ گیا، تو اس سے کہا گیا: ”تم سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ۔“ وہ ان کے پاس آیا تو وہ مسجد میں تھے، اس نے اپنی حاجت بیان کی، تو وہ اس کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے اور اسے اپنے گھر والوں کی طرف لے چلے۔ راستے میں ایک کوڑے کے ڈھیر سے گزرے جس میں چادر کا ایک ٹکڑا تھا، یا راوی نے کہا کہ ایک پھٹا پرانا کپڑا تھا، انہوں نے اسے اٹھایا، جھاڑا اور اپنے ہاتھ میں لٹکا لیا۔ اس شخص نے دل میں کہا: ”میں اس آدمی کے پاس کوئی بھلائی نہیں دیکھتا۔“ پھر جب وہ اپنے گھر میں داخل ہوئے تو ان کے غلام اونٹوں کا سامان درست کر رہے تھے، انہوں نے وہ کپڑا ان کی طرف پھینکا اور فرمایا: ”جو کام تم کر رہے ہو اس میں اس سے فائدہ اٹھاؤ۔“ پھر انہوں نے اس شخص کے لیے ایک ایسی سواری کا حکم دیا جس پر پالان اور تھیلے کسے ہوئے تھے، راوی کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زادِ راہ بھی دیا۔
• أبو بشر هو بكر بن خلف البصري،
• جويرية هو ابن أسماء الضبعي البصري، تقدما.