شعب الایمان — حدیث نمبر 6104
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکتالیسویں شاخ: کھیل تماشوں اور لہو و لعب کی حرمت کا باب۔
الحادي والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الملاعب والملاهي
حدیث نمبر: 6104
وَأَخْبَرَنَا ابْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ : مَرَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ غَالِبٍ [ - رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ - بِقَوْمٍ يَلْعَبُونَ الشِّطْرَنْجِ ، فَقَالَ لِلْحَسَنِ : مَرَرْتُ ] بِقَوْمٍ قَدْ عْكِفُوا عَلَى أَصْنَامٍ لَهُمْ .ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن غالب رحمہ اللہ، جو اہلِ بصرہ میں سے ایک آدمی تھے، کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو شطرنج کھیل رہے تھے، تو انہوں نے حسن رحمہ اللہ سے کہا: ”میں ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا ہوں جو اپنے بتوں کے آگے جم کر بیٹھے ہوئے تھے۔“