شعب الایمان — حدیث نمبر 6067
باب: فصل: پورا سر منڈوانا، اور قزع (سر کے کچھ حصے کو منڈوانے) کی ممانعت کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في حلق جميع الرأس وما ورد من النهي عن القزع
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ بُرْهَانَ فِي آخَرَيْنَ قَالُوا : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : بِتُّ ذَاتَ لَيْلَةٍ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَ : فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ، قَالَ : فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ أُصَلِّي بِصَلَاتِهِ ، قَالَ : فَأَخَذَ بِذُؤُابٍ كَانَ لِي أَوْ بِرَأْسِي ، فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ هُشَيْمٍ ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ : بِذُؤَابَتِي أَوْ بِرَأْسِي وَهَذَا بِالشَّكِّ ، وَالنَّهْيِ عَنِ الْقَزَعِ صَحِيحٌ فَتَرْكُهَا أَوْلَى ، وَبِاللَّهِ التَّوْفِيقُ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک رات اپنی خالہ ام المومنین سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری، تو نبی ﷺ رات کی نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے، میں آپ ﷺ کی بائیں جانب کھڑا ہو کر آپ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھنے لگا، تو آپ ﷺ نے میری چوٹی کو یا (راوی کو شک ہے) میرے سر کو پکڑ کر مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر دیا۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ”الصحیح“ میں عمرو بن محمد سے، انہوں نے ہشیم سے روایت کیا ہے، اور حدیث میں یوں کہا: ”میری چوٹی سے یا میرے سر سے“، اور یہ شک کے ساتھ ہے۔ اور قزع (سر کے بعض حصے مونڈنے اور بعض چھوڑنے) کی ممانعت صحیح ہے، لہٰذا چوٹی کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔
• هشيم هو ابن بشير بن القاسم بن دينار السلمي.
• أبو بشر هو جعفر بن إياس أبي وحشية، تقدما.