شعب الایمان — حدیث نمبر 6065
باب: فصل: پورا سر منڈوانا، اور قزع (سر کے کچھ حصے کو منڈوانے) کی ممانعت کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في حلق جميع الرأس وما ورد من النهي عن القزع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ حَسَّانٍ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَحَدَّثَتْنِي أُخْتِي عَنِ الْمُغِيرَةُ قَالَتْ : وَأَنْتَ يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ ، وَلَكَ قَرْنَانِ أَوْ قُصَّتَانِ ، فَمَسَحَ رَأْسَكَ وَبَرَّكَ عَلَيْكَ ، وَقَالَ : احْلِقُوا هَذَيْنِ ، أَوْ قُصُّوهُمَا فَإِنَّ هَذَا زِيُّ الْيَهُودِ .
وَرَوَيْنَا عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ أَوْ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أُدْخِلَ عَلَيْهَا صَبِيٌّ أَوْ قَالَ صَبِيَّةٌ لَهَا ذُؤَابَتَانِ ، فَقَالَتْ : " أَخْرِجُوا عَنِّي هَذِهِ الْيَهُودِيَّةَ .حجاج بن حسان بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو میری بہن نے مغیرہ کے بارے میں مجھ سے بیان کیا، وہ کہتی ہیں: ”تم ان دنوں چھوٹے بچے تھے اور تمہارے سر پر دو چوٹیاں یا دو لٹیں تھیں، تو آپ ﷺ نے تمہارے سر پر ہاتھ پھیرا اور تمہارے لیے برکت کی دعا کی اور فرمایا: ”ان دونوں کو مونڈ دو، یا فرمایا: انہیں کاٹ دو، کیونکہ یہ یہودیوں کی وضع قطع ہے۔““
اور ہم نے منصور سے، انہوں نے تمیم بن سلمہ رحمہ اللہ سے یا ان کے کسی ساتھی سے، انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ ان کے پاس ایک لڑکا یا فرمایا لڑکی لائی گئی جس کی دو چوٹیاں تھیں، تو انہوں نے فرمایا: ”اس یہودن کو میرے پاس سے نکال دو۔“
• حجاج بن حسان القيسي، البصري. لا بأس به، من الخامسة (مد).
• وأخته المغيرة بنت حشان التميمية. مقبولة، من الخامسة، وهي من مستغربات الأسماء في النساء (د).