شعب الایمان — حدیث نمبر 6063
باب: فصل: پورا سر منڈوانا، اور قزع (سر کے کچھ حصے کو منڈوانے) کی ممانعت کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في حلق جميع الرأس وما ورد من النهي عن القزع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو اللَّيْثِ سْلِمُ بْنُ مُعَاذِ بْنِ سَلْمٍ التَّمِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَعْوَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ أَظُنُّهُ عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنِ الْقَزَعِ ، قُلْتُ : وَمَا الْقَزَعُ ؟ قَالَ : فَأَشَارَ لَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ : إِذَا حَلَقَ لِصَبِيٍّ تَرَكَ هَاهُنَا شَعْرٌ ، وَهَاهُنَا شَعْرٌ ، وَهَاهُنَا وَهَاهُنَا ، فَأَشَارَ لَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ إِلَى نَاصِيَتِهِ ، وَنَاحِيَتَيْ رَأْسِهِ ، فَقِيلَ لِعُبَيْدِ اللَّهِ : الْجَارِيَةُ وَالْغُلَامُ ؟ قَالَ : لَا أَدْرِي هَكَذَا قَالَ لِصَبِيٍّ : قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ : وَعَاوَدْتُهُ وَقَالَ : أَمَّا الْقُصَّةُ وَالْقَفَا لِلْغُلَامِ فَلَا بَأْسَ بِهِمَا ، وَلَكِنَّ الْقَزَعَ أَنْ يُتْرَكَ بِنَاصِيَتِهِ شَعْرٌ ، وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ غَيْرُهُ ، وَكَذَلِكَ شِقَّيْ رَأْسِهِ هَذَا وَهَذَا .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ عَنْ مَخْلَدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ .
وَأَمَّا " الذُّؤَابَةُ " :نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو قزع سے منع کرتے ہوئے سنا۔“ (نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں:) میں نے پوچھا: ”قزع کیا ہے؟“ راوی کہتے ہیں: تو عبیداللہ رحمہ اللہ نے ہمیں اشارے سے بتایا اور کہا: ”جب بچے کا سر مونڈا جائے اور یہاں کچھ بال چھوڑ دیے جائیں، اور یہاں کچھ بال، اور یہاں اور یہاں۔“ پھر عبیداللہ رحمہ اللہ نے ہمیں اپنی پیشانی کے اگلے حصے اور سر کے دونوں پہلوؤں کی طرف اشارہ کیا۔ عبیداللہ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: ”لڑکی اور لڑکا (دونوں کا یہی حکم ہے)؟“ انہوں نے کہا: ”مجھے معلوم نہیں، انہوں نے (یعنی نافع رحمہ اللہ نے) «بچے» ہی کے بارے میں اسی طرح کہا تھا۔“ عبیداللہ رحمہ اللہ نے کہا: ”میں نے ان سے دوبارہ پوچھا تو انہوں نے کہا: ’لڑکے کے لیے پیشانی کے بال (قُصّہ) اور گدی کے بال رکھنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن قزع یہ ہے کہ اس کی پیشانی پر بال چھوڑ دیے جائیں اور اس کے سر پر ان کے سوا کوئی بال نہ ہو، اور اسی طرح سر کے دونوں پہلوؤں میں اِدھر اُدھر بال چھوڑ دیے جائیں۔‘“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے «الصحیح» میں محمد بن سلام کے واسطے سے مخلد سے اور انہوں نے ابن جریج سے روایت کیا ہے۔
اور رہی «ذؤابہ» (یعنی سر پر چھوڑی جانے والی چوٹی یا لٹ) کی بات:
• أبو أحمد الحافظ هو محمد بن محمد بن إسحاق النيسابوري الكرابيسي، الحاكم الكبير تقدم.
• أبو الليث سلم بن معاذ بن سلم التميمي، لم نظفر له بترجة. وفي "ن" مسلم بن معاذ بن سالم التميمي وهو خطأ.
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کو دیکھا اس کے کچھ بال مونڈ دیے گئے تھے اور کچھ چھوڑے ہوئے تھے تو آپ نے انہیں اس سے منع فرمایا اور کہا: اس کے سارے بال مونڈ دو یا سارے بال رکھو۔
(سنن أبي داود، الترجل، حدیث: 4195)
اس کی ممانعت اس لیے ہے کہ اہل کتاب کے احبار و رہبان اس طرح کرتے تھے اور یہ فاسق لوگوں کا طریقہ تھا، نیز اس انداز سے خلقت میں قباحت معلوم ہوتی ہے۔
(فتح الباري: 448/10) (2)
دور حاضر میں سر پر بال رکھ کر گردن سے صاف کر دیے جاتے ہیں پھر گردن کے اوپر سے بتدریج بڑے ہوتے جاتے ہیں، خاص طور پر فوجیوں اور پولیس والوں کے بال اس طرح کاٹے جاتے ہیں جسے فوجی کٹ کہا جاتا ہے۔
یہ طریقہ بھی قزع سے ملتا جلتا ہے، اس لیے اس انداز سے بھی بچنا چاہیے۔
آج کل "برگر کٹ" کے نام سے جو آدھا سر یا اس سے کم حصہ مونڈ دیا جاتا ہے وہ اس قزع کی زد میں آتا ہے۔
(3)
بہرحال مسلمانوں کو مشرکین اور کفار کی نقالی سے ہر حال میں بچنا چاہیے۔
ہمیں چاہیے کہ لباس اور حجامت میں اسلامی ثقافت کو رواج دیں اور اسے اختیار کریں۔
نوجوانانِ اسلام کو ایسی غلط روایات کے خلاف جہاد کرنا چاہیے، خاص طور پر ہپی ازم بال رکھنے کی اسلام میں قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔
واللہ أعلم
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا ہے، اور «قزع» یہ ہے کہ بچے کا سر مونڈ دیا جائے اور اس کی چوٹی چھوڑ دی جائے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4194]
اہلِ بدعت میں یہ مروج ہے کہ وہ اپنے بعض پیروں اور بزرگوں کے نام سے کچھ بال نہیں کاٹتےایک لٹ باقی رکھتے ہیں تو ان کا یہ عمل حرام ہے، کیونکہ یہ نظر غیراللہ ہے۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا ہے، اور «قزع» یہ ہے کہ بچے کا سر مونڈ دیا جائے اور اس کے کچھ بال چھوڑ دئیے جائیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4193]
ہمارے ہاں آج کل برگر کٹ کے نام سے جو آدھا سر مونڈ دیا جا تا ہے، اس حدیث کی روشنی میں جائز نہیں۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» (سر کے کچھ بال منڈانے اور کچھ رکھ چھوڑنے) سے منع فرمایا ہے۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یحییٰ بن سعید اور محمد بن بشر کی حدیث زیادہ قرین صواب ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5054]
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے اللہ تعالیٰ نے «قزع» (سر کے کچھ بال منڈانے اور کچھ رکھ چھوڑنے) سے منع کیا ہے۔" [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5053]
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3638]
فوائد و مسائل: (1) (قزع)
کے لغوی معنی ہیں: بادل کے متفرق ٹکڑے۔
حدیث میں اس کا مطلب وہى جو حضرت ابن عمر ؓ نے بیان فرمایا۔
(2)
اس سےممانعت کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ اہل کتاب کے احبار و رہبان اس طرح کرتے تھے۔
اور یہ وجہ بھی کہ یہ فاسق لوگوں کا طریقہ تھا۔
(3)
آج کل سر پر لمبے بال رکھ کر گردن سے صاف کر دئے جاتے ہیں۔
اور گردن سے بتدریج بڑے ہوتے جاتے ہیں۔
خاص طور پر فوجیوں اور پولیس والوں کے بال کاٹنے کا خاص انداز بھی اس سے ملتا جلتا ہے اس میں زیادہ حصے کے بال کاٹے جاتے ہیں۔
یہ طریقہ بھی قزع سے ایک لحاظ سے مشابہہ اور خلاف شریعت ہے اس لئے اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
(4)
کسی بیماری یا دوسرے عذر کی وجہ سے اگر سر کے ایک حصے کے بال اتارنے پڑیں تو جائز ہے۔