شعب الایمان — حدیث نمبر 6043
باب: فصل: بالوں کا اکرام، انہیں تیل لگانا اور سنوارنا۔
فصل في إكرام الشعر وتدهينه وإصلاحه
حدیث نمبر: 6043
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدُوسٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ، عِنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَدَخَلَ رَجُلٌ ثَائِرُ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ اخْرُجْ ، فَأَصْلِحْ رَأْسَكَ ، وَلِحْيَتَكَ ، فَفَعَلَ ثُمَّ رَجَعَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَيْسَ هَذَا خَيْرًا مِنْ أَنْ يُلْقَى أَحَدُكُمْ ثَائِرَ الرَّأْسِ كَأَنَّهُ شَيْطَانٌ " .ترجمہ
عطاء بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص داخل ہوا جس کے سر اور داڑھی کے بال بکھرے ہوئے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے اشارہ فرمایا کہ باہر جاؤ اور اپنے سر اور داڑھی کو درست کر کے آؤ۔ اس نے ایسا ہی کیا، پھر واپس آیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا یہ اس سے بہتر نہیں کہ تم میں سے کوئی شخص یوں بکھرے بالوں کے ساتھ ملے گویا وہ شیطان ہو؟“