شعب الایمان — حدیث نمبر 6036
باب: فصل: بالوں کا اکرام، انہیں تیل لگانا اور سنوارنا۔
فصل في إكرام الشعر وتدهينه وإصلاحه
حدیث نمبر: 6036
" فَصْلٌ فِي إِكْرَامِ الشَّعْرِ وَتَدْهِينُهُ وَإِصْلَاحِهِ "
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَدَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَ لَهُ شَعْرٌ فَلْيُكْرِمْهُ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے بال ہوں تو وہ ان کا اکرام کرے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• ابن أبي الزناد هو عبد الرحمن المدني.
• ابن أبي الزناد هو عبد الرحمن المدني.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4163 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´بالوں کو سنوارنے اور آراستہ کرنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس کے پاس بال ہوں تو اسے چاہیئے کہ وہ انہیں اچھی طرح رکھے۔" [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4163]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس کے پاس بال ہوں تو اسے چاہیئے کہ وہ انہیں اچھی طرح رکھے۔" [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4163]
فوائد ومسائل:
بال رکھے ہوں تو انہیں سنوار کر رکھنا لازم ہے، مگر باقاعدہ اہتمام کے ساتھ دھونے ارو تیل کنگھی کے لیے ایک دن کا وقفہ ہونا چاہیئے۔
بال رکھے ہوں تو انہیں سنوار کر رکھنا لازم ہے، مگر باقاعدہ اہتمام کے ساتھ دھونے ارو تیل کنگھی کے لیے ایک دن کا وقفہ ہونا چاہیئے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4163 سے ماخوذ ہے۔