شعب الایمان — حدیث نمبر 6020
باب: فصل: داڑھی اور مونچھوں کے بال لینا۔
فصل في الأخذ من اللحية والشارب
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مُجَفَّلٌ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ ، فَقَالَ : " عَلَى مَا يُشَوِّهُ أَحَدُكُمْ [ نَفْسَهُ ] أَمْسِ " قَالَ : وَأَشَارَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى لِحْيَتِهِ وَرَأْسِهِ ، يَقُولُ : " خُذْ مِنْ لِحْيَتِكَ وَرَأْسِكَ " .
قَالَ الشَّيْخُ : أَبُو مَالِكٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّخَعِيُّ غَيْرُ قَوِيٍّ .
وَقَدْ رَوَيْنَا عَنْ حَسَّانِ بْنِ عَطِيَّةَ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشَّعَثِ وَالْوَسَخِ لَمْ يَذْكُرِ الْأَخْذَ مِنَ اللِّحْيَةِ وَالرَّأْسِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
وَأَمَّا الْأَخْذُ مِنَ الشَّارِبِ فَلَيْسَ كَالْأَخْذِ مِنَ اللِّحْيَةِ وَالرَّأْسِ لَكِنَّهُ سُنَّةٌ مُؤَكَّدَةٌ .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے سر اور داڑھی کے بال بکھرے ہوئے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے آپ کو کیوں بدنما بناتا ہے؟ (جاؤ) اسے درست کرو۔“ راوی کہتے ہیں: نبی ﷺ نے اپنی داڑھی اور سر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”اپنی داڑھی اور سر کے بال (ضرورت کے مطابق) کاٹ لیا کرو۔“
شیخ (امام بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو مالک عبدالملک بن حسین نخعی قوی نہیں ہے۔“
اور ہم نے حسان بن عطیہ رحمہ اللہ کے واسطے سے ابن منکدر رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی ﷺ سے پراگندگی اور میل کچیل کے بارے میں روایت کیا ہے، اس میں داڑھی اور سر کے بال لینے کا ذکر نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔
رہا مونچھ کے بال لینے کا معاملہ تو وہ داڑھی اور سر کے بال لینے کی طرح نہیں ہے، بلکہ وہ سنتِ مؤکدہ ہے۔
• أبو مالك النخعي هو الواسطي اسمه عبد الملك، وقيل عبادة بن الحسين وقيل ابن أبي الحسين، ويقال له ابن ذر، متروك، من السابعة (ق).