شعب الایمان — حدیث نمبر 5985
باب: فصل: خضاب۔
فصل في الخضاب
حدیث نمبر: 5985
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّهُ كَانَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالْخَلُوقِ ، وَيُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَفِّرُ .
قَالَ الشَّيْخُ : وَحَدِيثُ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَهْيِ الرَّجُلِ عَنِ التَّزَعْفُرِ أَصَحُّ إِسْنَادًا وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ النَّهْيُ عَنِ التَّزَعْفُرِ فِي غَيْرِ اللِّحْيَةِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اپنی داڑھی کو خلوق (خوشبو) سے زرد رنگ دیا کرتے تھے اور بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ بھی زرد رنگ دیا کرتے تھے۔
شیخ فرماتے ہیں: ”سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی نبی ﷺ سے مردوں کو زعفران لگانے سے منع کرنے والی حدیث سند کے اعتبار سے زیادہ صحیح ہے، واللہ اعلم۔ اور یہ بھی احتمال ہے کہ زعفران لگانے کی ممانعت داڑھی کے علاوہ (جسم یا کپڑوں) کے بارے میں ہو۔“