شعب الایمان — حدیث نمبر 5975
باب: فصل: سفید بال اکھاڑنے کی کراہت۔
فصل في كراهية نتف الشيب
حدیث نمبر: 5975
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ يَقُولُ : كَانَ إِبْرَاهِيمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلَ النَّاسِ أَضَافَ الضَّيْفَ ، وَأَوَّلَ النَّاسِ اخْتَتَنَ ، وَأَوَّلَ النَّاسِ قَصَّ شَارِبَهُ ، وَأَوَّلَ النَّاسِ رَأَى الشَّيْبَ فَقَالَ : يَا رَبُّ مَا هَذَا ؟ فَقَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : وَقَارًا يَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : رَبِّ زِدْنِي وَقَارًا .ترجمہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام جو اللہ کے نبی تھے، سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے مہمان نوازی کی، سب سے پہلے ختنہ کروایا، سب سے پہلے مونچھیں کترائیں اور سب سے پہلے بڑھاپے کی سفیدی دیکھی۔ چنانچہ عرض کیا: ”اے میرے رب! یہ کیا ہے؟“ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ”اے ابراہیم! یہ وقار ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے میرے رب! میرا وقار اور بڑھا دے۔““