شعب الایمان — حدیث نمبر 5965
باب: فصل: عمومِ حدیث کی بنا پر مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے کی حرمت۔
فصل في تحريم الأكل والشرب من آنية الذهب والفضة على الرجال والنساء لعموم الخبر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْفَضْلِ بْنَ يَعْقُوبَ يَقُولُ : دَخَلَ أَبُو النَّضْرِ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، وَهُوَ يَشْرَبُ الْمَاءَ فِي كُوزٍ مِنْ فِضَّةٍ ، فَقَالَ : أَيُّهَا الْأَمِيرُ كَأَنِّي بِنَارِ جَهَنَّمَ وَهُوَ ذَا يَتَجَرْجَرُ فِي بَطْنِكَ ، فَقَالَ : لِمَاذَا أَيُّهَا الشَّيْخُ ؟ فَحَدَّثَهُ بِالْحَدِيثِ الْوَارِدِ فِيهَا ، فَقَالَ مُحَمَّدٌ : قَدْ عَاهَدْتُ اللَّهَ أَلَّا أَشْرَبَ فِي فِضَّةٍ أَبَدًا .
قَالَ الشَّيْخُ : " فَرَوَيْنَا فِي الْمُضَبَّبِ بِالْفِضَّةِ إِذَا كَانَ كَثِيرًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا .
" مَنْ شَرِبَ فِي إِنَاءٍ ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ أَوْ إِنَاءٍ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ ، فَإِنَّمَا يُجَرْجِرُ فِي بَطْنِهِ نَارَ جَهَنَّمَ " .
وَرَوَيْنَا فِيهِ عَنْ عَائِشَةَ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَذَلِكَ فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ مِنْ " كِتَابِ السُّنَنِ " مَذْكُورٌ .شیخ ابو الفضل بن یعقوب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ابو النضر رحمہ اللہ محمد بن عبدالرزاق کے پاس گئے، اس وقت وہ چاندی کے کوزے میں پانی پی رہے تھے۔ ابو النضر رحمہ اللہ نے کہا: ”اے امیر! گویا میں جہنم کی آگ کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ آپ کے پیٹ میں غٹ غٹ کر رہی ہے۔“ انہوں نے پوچھا: ”اے شیخ! وہ کیوں؟“ تو ابو النضر رحمہ اللہ نے انہیں اس بارے میں وارد حدیث سنائی۔ اس پر محمد نے کہا: ”میں نے اللہ سے عہد کیا ہے کہ اب کبھی چاندی (کے برتن) میں نہیں پیوں گا۔“
شیخ (امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”ہم نے اس چاندی کے جوڑ یا پتر لگے ہوئے برتن کے بارے میں، جب وہ زیادہ ہو، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت کیا ہے: ”جس نے سونے یا چاندی کے برتن میں پیا، یا ایسے برتن میں پیا جس میں ان میں سے کچھ لگا ہوا ہو، تو وہ بس اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ غٹ غٹ اتارتا ہے۔“
اور ہم نے اس بارے میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی روایت کیا ہے، اور وہ ”کتاب السنن“ کے کتاب الطہارۃ میں مذکور ہے۔“
• أبو الفضل بن يعقوب هو الحسن بن يعقوب بن يوسف النجاري ثم النيسابوري.
• أبو النضر هو محمد بن محمد بن يوسف الطوسي.
• محمد بن عبد الرزاق لم أعثر على ترجمته. ولم أقف على هذا الأثر من خرّجه.