شعب الایمان — حدیث نمبر 5960
باب: فصل: کس ہاتھ میں انگوٹھی پہنی جائے۔
فصل في اليد التي يجعل فيها الخاتم
حدیث نمبر: 5960
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى الصَّلْتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ خَاتَمًا فِي خِنْصَرِهِ الْيُمْنَى ، فَقُلْتُ : مَا هَذَا ؟ قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَلْبَسُ خَاتَمَهُ هَكَذَا ، وَجَعَلَ فَصَّهُ عَلَى ظَهْرِهَا ، وَلَا يُخَالُ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَّا قَدْ كَانَ يَذْكُرُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْبَسُ خَاتَمَهُ كَذَلِكَ .ترجمہ
محمد بن اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے صلت بن عبداللہ بن نوفل بن عبدالمطلب رحمہ اللہ کی دائیں چھنگلی میں انگوٹھی دیکھی تو میں نے پوچھا: ’یہ کیا ہے؟‘ انہوں نے کہا: ’میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنی انگوٹھی اسی طرح پہنے دیکھا ہے‘، اور انہوں نے اس کا نگینہ اس کی پشت کی جانب کر رکھا تھا، (صلت رحمہ اللہ نے مزید کہا:) ’میرا یہی گمان ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما یہ ذکر کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ بھی اپنی انگوٹھی اسی طرح پہنا کرتے تھے۔‘“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الله بن سعيد هو الأشج أبو سعيد الكوفي.
• الصلت بن عبد الله بن نوفل بن الحارث بن عبد المطلب ابن عم عبد الله بن الحارث، اللقب ببّه، مقبول، من السادسة (د ت).
• عبد الله بن سعيد هو الأشج أبو سعيد الكوفي.
• الصلت بن عبد الله بن نوفل بن الحارث بن عبد المطلب ابن عم عبد الله بن الحارث، اللقب ببّه، مقبول، من السادسة (د ت).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4229 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´انگوٹھی دائیں یا بائیں ہاتھ میں پہننے کا بیان۔`
محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے صلت بن عبداللہ بن نوفل بن عبدالمطلب کو اپنے داہنے ہاتھ کی چھنگلی میں انگوٹھی پہنے دیکھا تو کہا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اسی طرح اپنی انگوٹھی پہنے اور اس کے نگینہ کو اپنی ہتھیلی کی پشت کی طرف کئے دیکھا، اور کہا: یہ مت سمجھنا کہ صرف ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی ایسا کرتے تھے، بلکہ وہ ذکر کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنی انگوٹھی ایسا ہی پہنی کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الخاتم /حدیث: 4229]

فوائد ومسائل:
مستحب اور مسنون یہ ہے کہ انگوٹھی دائیں ہاتھ کی چھنگلیا میں پہنی جائے۔
مستحب اور مسنون یہ ہے کہ انگوٹھی دائیں ہاتھ کی چھنگلیا میں پہنی جائے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4229 سے ماخوذ ہے۔