شعب الایمان — حدیث نمبر 596
باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدامة ذكر الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ كُرَيْبًا أَبَا رِشْدِينَ يُحَدِّثُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ ذَاتَ غَدَاةٍ مِنْ عِنْدِ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ الْخُزَاعِيَّةِ وَكَانَ اسْمُهَا " بَرَّةَ " فَحَوَّلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمُهَا جُوَيْرِيَةَ ، وَكَرِهَ أَنْ يُقَالُ : " خَرَجَ مِنْ عِنْدِ بَرَّةَ فَخَرَجَ وَهِيَ فِي الْمَسْجِدِ قَالَ : مَرَّةً أُخْرَى : فَخَرَجَ مِنْ عِنْدِهَا وَهِيَ فِي مُصَلَّاهَا وَرَجَعَ بَعْدَمَا ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ ، فَقَالَ : " وَأَنْتِ فِي مَجْلِسِكَ هَذَا مُنْذُ خَرَجْتُ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ قَالَ : " لَقَدْ قُلْتُ بَعْدَكِ أَرْبَعَ كَلِمَاتٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَوْ وُزِنَتْ بِكَلِمَاتِكِ لَوَزَنَتْهُنَّ : سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ ، وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک صبح ام المومنین سیدہ جویریہ بنت حارث خزاعیہ رضی اللہ عنہا کے ہاں سے نکلے، ان کا نام ”برّہ“ تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام بدل کر جویریہ رکھ دیا، اور آپ ﷺ کو یہ بات ناپسند تھی کہ یہ کہا جائے: ”آپ برّہ کے پاس سے نکل گئے“۔ پھر آپ ﷺ نکلے جبکہ وہ مسجد میں تھیں، (راوی نے) دوسری مرتبہ یوں کہا: آپ ﷺ ان کے پاس سے نکلے جبکہ وہ اپنی نماز کی جگہ پر تھیں، اور جب سورج بلند ہو چکا تو آپ ﷺ واپس آئے اور فرمایا: ”کیا تم جب سے میں نکلا ہوں اسی جگہ بیٹھی ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہارے بعد چار کلمات تین مرتبہ کہے ہیں، اگر انہیں تمہارے (اب تک کے) کلمات کے ساتھ تولا جائے تو وہ ان پر بھاری پڑیں گے: «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ، وَرِضَا نَفْسِهِ، وَزِنَةَ عَرْشِهِ، وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ»“ (”اللہ کی پاکیزگی اور اس کی حمد بیان کرتا ہوں، اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی ذات کی رضا کے برابر، اس کے عرش کے وزن کے برابر اور اس کے کلمات کی روشنائی کے برابر۔“)
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں سفیان رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
• أبو الحسن أحمد بن محمد العنزي، هو أبو الحسن الطرائفي، يكثر عن عثمان بن سعيد الدارمي. صدوق. مرّ.
• سفيان هو ابن عيينة.
• محمد بن عبد الرحمن بن عبيد القرشى، مولى آل طلحة. كوفي. ثقة، من السادسة (بخ م-٤).
• كريب بن أبي مسلم الهاشمي مولاهم، المدني، أبو رشدين مولى ابن عباس (م ٩٨ هـ). ثقة. من الثالثة (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جویریہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے نکلے (پہلے ان کا نام برہ تھا ۱؎ آپ نے اسے بدل دیا)، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکل کر آئے تب بھی وہ اپنے مصلیٰ پر تھیں اور جب واپس اندر گئے تب بھی وہ مصلیٰ پر تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: " کیا تم جب سے اپنے اسی مصلیٰ پر بیٹھی ہو؟ "، انہوں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میں نے تمہارے پاس سے نکل کر تین مرتبہ چار کلمات کہے ہیں، اگر ان کا وزن ان کلمات سے کیا جائے جو تم نے (اتنی دیر میں) کہے ہیں تو وہ ان پر بھاری ہوں گے: «سبحان الله وبحمده عدد خلقه ورضا نفسه وزنة عرشه ومداد كلماته» " میں پاکی بیان کرتا ہوں اللہ کی اور اس کی تعریف کرتا ہوں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی مرضی کے مطابق، اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔" [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1503]
➋ جامع اور مختصر ورد اختیار کرنا افضل ہے۔ اور مذکورہ بالا تسبیح انتہائی مختصر اور جامع ہے۔
اس حدیث میں نماز فجر کے بعد مسنون اذکار میں سے ایک ذکر کا بیان ہے، اور ساتھ ہی اس کی فضیلت بھی بیان کی گئی ہے۔ عمل خواہ تھوڑا ہی ہو لیکن سنت کے مطابق ہونا چاہیے، یہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے، اس عمل سے جو تھکا دینے والا ہو اور سنت کے مخالف ہو۔