شعب الایمان — حدیث نمبر 5958
باب: فصل: کس ہاتھ میں انگوٹھی پہنی جائے۔
فصل في اليد التي يجعل فيها الخاتم
حدیث نمبر: 5958
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ شَرِيكٌ : وَحَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْبَسُ خَاتَمَهُ فِي يَمِينِهِ .
قَالَ الشَّيْخُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي " كِتَابِ السُّنَنِ " عَنْ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ وَقَالَ : عَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ قَالَ شَرِيكٌ : وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ .ترجمہ
شریک بن ابی نمر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”مجھے ابو سلمہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ اپنی انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے۔“
شیخ کہتے ہیں: اسے امام ابوداود رحمہ اللہ نے ”کتاب السنن“ میں احمد بن صالح رحمہ اللہ کے واسطے سے ابن وہب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور انہوں نے (سند یوں) کہا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی ﷺ سے“، پھر کہا: شریک رحمہ اللہ نے کہا: ”مجھے ابو سلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ نے خبر دی کہ نبی ﷺ دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4226 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´انگوٹھی دائیں یا بائیں ہاتھ میں پہننے کا بیان۔`
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بھی بیان کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی اپنے داہنے ہاتھ میں پہنتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الخاتم /حدیث: 4226]
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بھی بیان کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی اپنے داہنے ہاتھ میں پہنتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الخاتم /حدیث: 4226]
فوائد ومسائل:
سنت اور مستحب یہ ہے کہ انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنی جائے اور چھنگلیا یا ساتھ والی اُنگلی میں پہنی جائے۔
سنت اور مستحب یہ ہے کہ انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنی جائے اور چھنگلیا یا ساتھ والی اُنگلی میں پہنی جائے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4226 سے ماخوذ ہے۔