شعب الایمان — حدیث نمبر 5955
باب: فصل: کس ہاتھ میں انگوٹھی پہنی جائے۔
فصل في اليد التي يجعل فيها الخاتم
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : سُئِلَ هَلْ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ ذَاتَ لَيْلَةٍ ، وَقَدْ كَادَ يَذْهَبُ شَطْرُ اللَّيْلِ أَوْ عِنْدَ شَطْرِ اللَّيْلِ ثُمَّ جَاءَ ، فَقَالَ : " إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلُّوا وَنَامُوا ، وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلَاةَ " قَالَ أَنَسٌ : كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ مِنْ فِضَّةٍ وَأَشَارَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى وَوَصَفَ .
قَالَ الشَّيْخُ : وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ الزُّهْرِيِّ ، وَقَدْ رَوَى الزُّهْرِيُّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ طَرَحَ مَا اتَّخَذَهُ مِنْ وَرِقٍ وَذَلِكَ غَلَطٌ بَالْإِجْمَاعِ فَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ ذَكَرَ الْيَمِينَ فِي الَّذِي اتَّخَذَهُ مِنْ ذَهَبٍ ، وَهُوَ الَّذِي طَرَحَهُ كَمَا رَوَيْنَا فِي حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ ﷺ کی کوئی انگوٹھی تھی؟ تو انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، ایک رات رسول اللہ ﷺ نے عشاء کی نماز مؤخر فرمائی، یہاں تک کہ آدھی رات ہونے کو تھی یا آدھی رات کے وقت آپ ﷺ تشریف لائے، پھر فرمایا: ”لوگ نماز پڑھ کر سو چکے ہیں، اور تم اس وقت تک نماز ہی میں شمار ہوتے رہو گے جب تک نماز کا انتظار کرتے رہو گے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”گویا میں آپ ﷺ کی چاندی کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں۔“ اور انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ سے اشارہ کیا اور (انگوٹھی کی کیفیت) بیان کی۔“
شیخ (امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”یہ روایت امام زہری رحمہ اللہ کی روایت سے زیادہ صحیح ہے۔ امام زہری رحمہ اللہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے چاندی کی بنوائی ہوئی انگوٹھی پھینک دی تھی، اور یہ بالاتفاق غلطی ہے۔ لہٰذا ممکن ہے کہ انہوں نے دائیں ہاتھ کا ذکر اس انگوٹھی کے بارے میں کیا ہو جو آپ ﷺ نے سونے کی بنوائی تھی، اور وہی ہے جسے آپ ﷺ نے پھینک دیا تھا، جیسا کہ ہم نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث میں روایت کیا ہے۔“
• محمد بن كثير هو المصيصي، صدوق، كثير الغلط،
• حماد هو ابن سلمة.