شعب الایمان — حدیث نمبر 5939
باب: فصل: انگوٹھی کا نگینہ اور اس کا نقش۔
فصل في فص الخاتم ونقشه
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ثُمَّ أَلْقَاهُ ، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فَصُّهُ مِنْهُ ، وَكَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ ، وَنَقَشَ فِيهِ " مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ " ، وَنَهَى أَنْ يَنْقُشَ أَحَدٌ عَلَيْهِ ، وَهُوَ الَّذِي سَقَطَ مِنْ مُعَيْقِيبٍ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ .
قَالَ الشَّيْخُ : لَمْ يَذْكُرْ أَكْثَرَ أَصْحَابِ ابْنِ عُيَيْنَةَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ " وَكَانَ فَصُّهُ مِنْهُ " وَحَفِظَهُ الْحُمَيْدِيُّ وَهُوَ حُجَّةٌ ثِقَةٌ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پھینک دیا، اور چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس کا نگینہ اسی کا تھا، اور آپ ﷺ اس کے نگینے کو اپنی ہتھیلی کے اندرونی جانب رکھتے تھے، اور اس پر ”محمد رسول اللہ“ نقش کروایا، اور منع فرمایا کہ کوئی اور شخص اس طرح کا نقش کندہ کروائے، اور یہ وہی انگوٹھی ہے جو معیقیب رضی اللہ عنہ سے بئرِ اریس میں گر گئی تھی۔
شیخ فرماتے ہیں: سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کے اکثر شاگردوں نے اس حدیث میں ”اور اس کا نگینہ اسی کا تھا“ ذکر نہیں کیا، جبکہ حمیدی رحمہ اللہ نے اسے یاد رکھا ہے، اور وہ حجت اور ثقہ ہیں۔
• سفيان هو ابن عيينة.