شعب الایمان — حدیث نمبر 5926
باب: فصل: مردوں کا زیور پہننا۔
فصل في تحلي الرجال
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، وَابْنُ مِلْحَانَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ وَرِقٍ يَوْمًا وَاحِدًا ، ثُمَّ إِنَّ النَّاسَ اصْطَنَعُوا الْخَوَاتِيمَ مِنْ وَرِقٍ ، وَلَبِسُوهَا ، فَطَرَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَهُ فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ .
قَالَ الْبُخَارِيُّ : تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ وَزِيَادُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ .
وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ وَزِيَادٍ فِي الصَّحِيحِ وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ ذِكْرُ الْوَرِقِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَهْمًا سَبَقَ إِلَيْهِ لِسَانُ الزُّهْرِيِّ فَحَمَلُوهُ عَنْهُ عَلَى الْوَهْمِ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ میں ایک دن چاندی کی انگوٹھی دیکھی، پھر لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں بنوا لیں اور پہننے لگے، تو رسول اللہ ﷺ نے اپنی انگوٹھی اتار پھینکی، چنانچہ لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینکیں۔
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں یحییٰ بن بکیر سے روایت کیا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابراہیم بن سعد، شعیب بن ابی حمزہ اور زیاد بن سعد نے زہری رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں اس (لیث) کی متابعت کی ہے۔“
اور امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ابراہیم اور زیاد کی حدیث سے ”الصحیح“ میں نقل کیا ہے۔ اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس حدیث میں چاندی (ورق) کا ذکر ایک وہم ہے جو امام زہری رحمہ اللہ کی زبان سے سبقت کر گیا، پھر راویوں نے اسے ان سے اسی وہم کے ساتھ آگے نقل کر دیا۔
• عبيد بن شريك هو عبيد بن عبد الواحد بن شريك البغدادي البزار،
• ابن ملحان هو أحمد بن إبراهيم بن ملحان البلخي،
• يحيى هو ابن عبد الله بن بكير المصري،
• الليث هو ابن سعد الإمام، تقدموا.