شعب الایمان — حدیث نمبر 5894
باب: فصل: بچھونے اور تکیے۔
فصل في الفرش والوسائد
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ بَسَّامٍ الصَّيْرَفِيِّ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ : دَخَلَ عَلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَجُلَانِ فَطَرَحَ لَهُمَا وِسَادَةً ، فَجَلَسَ أَحَدُهُمَا عَلَى وِسَادَةٍ ، وَجَلَسَ الْآخَرُ عَلَى الْأَرْضِ ، فَقَالَ عَلِيٌّ لِلَّذِي جَلَسَ عَلَى الْأَرْضِ : قُمْ ، فَاجْلِسْ عَلَى الْوِسَادَةِ ، فَإِنَّهُ لَا يَأْبَى الْكَرَامَةَ إِلَّا حِمَارٌ .
قَالَ الشَّيْخُ : فَهَذَا مُنْقَطِعٌ ، وَإِنْ صَحَّ ذَلِكَ فَهُوَ مَحْمُولٌ عَلَى أَنَّهُ إِنَّمَا لَمْ يَجْلِسْ عَلَيْهَا رَغْبَةً عَنْ قَبُولِ مَا أَكْرَمَهُ بِهِ ، أَوْ رَغْبَةً عَنِ الْجُلُوسِ مَعَ صَاحِبِهِ ، فَتَنَبَّهْ لِذَلِكَ عَلِيٌّ ، فَأَنْكَرَهُ عَلَيْهِ .
وَأَمَّا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّهُ كَانَ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ ، فَكَانَ لَهُ أَنْ يَجْلِسَ حَيْثُ شَاءَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ .ابوجعفر (امام محمد باقر) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس دو آدمی آئے تو انہوں نے ان کے لیے ایک تکیہ ڈال دیا۔ ان میں سے ایک تکیے پر بیٹھ گیا اور دوسرا زمین پر بیٹھ گیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے زمین پر بیٹھنے والے سے فرمایا: ”اٹھو اور تکیے پر بیٹھو، کیونکہ عزت و اکرام کو گدھے کے سوا کوئی رد نہیں کرتا۔“
شیخ (امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”یہ روایت منقطع ہے، اور اگر یہ ثابت ہو بھی جائے تو اسے اس بات پر محمول کیا جائے گا کہ وہ شخص تکیے پر اس لیے نہیں بیٹھا تھا کہ اس نے اس اکرام کو قبول کرنے سے بے رغبتی کی، یا اپنے ساتھی کے ساتھ بیٹھنے سے بے رغبتی کی، چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس بات کو بھانپ گئے اور اس پر اسے ٹوکا۔“
”رہے نبی کریم ﷺ تو آپ ﷺ مومنوں کے لیے ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ حق دار تھے، اس لیے آپ ﷺ کو اختیار تھا کہ جہاں چاہیں بیٹھیں، واللہ اعلم۔“
• بسّام الصيرفي هو بسّام بن عبد الله الصيرفي الكوفي أبو الحسن
• أبو جعفر هو محمد بن علي بن الحسين بن علي بن أبي طالب الباقر، وهذا لم يسمع من علي بن أتيت طالب كما قال أبو زرعة: محمد بن علي بن الحسين بن أبي طالب لم يدرك هو ولا أبوه عليًّا انظر "المراسيل" للرازي (ص ١٤٩ - ١٥٠).