شعب الایمان — حدیث نمبر 589
باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدامة ذكر الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الرَّزَّازُ ، بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَهْمِ السَّمُرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ قَالَ : " مَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ عَشْرًا كَانَ عِدْلَ أَرْبَعِ رِقَابٍ " قِيلَ : مَنْ حَدَّثَكَ ؟ قَالَ : عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ فَلَقِيتُ عَمْرًا فَقُلْتُ : مَنْ حَدَّثَكَ ؟ فَقَالَ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى فَلَقِيتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى فَقُلْتُ : مَنْ حَدَّثَكَ ؟ قَالَ : أَبُو أَيُّوبَ .
قَالَ الْبُخَارِيُّ : وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ : عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الرَّبِيعِ قَوْلَهُ .
وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ قَالَ : قُلْتُ لِلرَّبِيعِ : مِمَّنْ سَمِعْتَ ؟ قَالَ : مِنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ : مِمَّنْ سَمِعْتَهُ ؟ قَالَ : مِنَ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ؟ قَالَ : فَأَتَيْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى فَقَالَ : سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُخَرَّجٌ فِي " الدَّعَوَاتِ " .
قَالَ الْبُخَارِيُّ : وَقَالَ الْأَعْمَشُ وَحُصَيْنٌ : عَنْ هِلَالٍ ، عَنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَوْلَهُ .ربیع بن خثیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جس نے دس مرتبہ یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے“ تو یہ چار گردنیں (غلام) آزاد کرنے کے برابر ہوگا۔“ ان سے پوچھا گیا: ”آپ سے یہ کس نے بیان کیا؟“ انہوں نے کہا: ”عمرو بن میمون رحمہ اللہ نے۔“ (عامر رحمہ اللہ کہتے ہیں:) پھر میں عمرو رحمہ اللہ سے ملا اور پوچھا: ”آپ سے یہ کس نے بیان کیا؟“ تو انہوں نے کہا: ”عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ نے۔“ پھر میں عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے ملا اور ان سے پوچھا: ”آپ سے یہ کس نے بیان کیا؟“ تو انہوں نے کہا: ”سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے۔“
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسماعیل نے عامر شعبی رحمہ اللہ سے، انہوں نے ربیع رحمہ اللہ سے ان کا اپنا قول روایت کیا ہے۔“
اور ان دونوں (امام بخاری و امام مسلم رحمہما اللہ) نے اسے ابن ابی السفر کی روایت سے بیان کیا ہے، انہوں نے عامر شعبی رحمہ اللہ سے روایت کیا کہ انہوں نے کہا: ”میں نے ربیع رحمہ اللہ سے پوچھا: آپ نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: عمرو بن میمون رحمہ اللہ سے۔ میں نے عمرو بن میمون رحمہ اللہ سے پوچھا: آپ نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے۔“ عامر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”پھر میں ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے پاس آیا تو انہوں نے کہا: میں نے اسے سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا۔“ اور یہ حدیث ”الدعوات“ میں مخرّج ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اعمش اور حصین رحمہما اللہ نے ہلال سے، انہوں نے ربیع رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ان کا اپنا قول روایت کیا ہے۔“
• أبو الحسن علي بن أحمد بن محمد بن داود، البغدادي، الرزاز (م ٤١٩ هـ). روى الكثير وكف بصره بأخرة وكان له حانوت في الرزازين. قال الخطيب: كان كثير السماع والشيوخ، وإلى الصدق ما هو. ترجمته في "تاريخ بغداد" (١١/ ٣٣٠)، "الأنساب" (٦/ ١١٠)، "السير" (١٧/ ٣٦٩). "الميزان" (١٣/ ١٣)، "لسان الميزان" (٤/ ١٩٦) "شذرات" (٣/ ٢١٣).
• محمد بن الجهم السمري، أبو عبد الله، الكاتب (م ٢٧٧ هـ). العلامة، الأديب تلميذ يحيى الفراء وراويه. قال الدارقطني: ثقة. ترجمته في "تاريخ بغداد" (٢/ ١٦١)، "معجم الأدباء" (١٨/ ١٠٩ - ١١٠). "السير" (١٣/ ١٦٣ - ١٦٤)، "الوافي" (٣١٣ - ٣١٤)، "لسان الميزان" (٥/ ١١٠ - ١١١).
تشریح، فوائد و مسائل
شعبی نے کہا میں نے ربیع سے پوچھا تم نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا عمرو بن میمون سے۔
میں نے ان سے ملا اور پوچھا، انہوں نے کہا میں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے سنا، میں ان سے ملا اور پوچھا تم یہ حدیث کس سے روایت کرتے ہو؟ انہوں نے کہا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے، کلمہ لا إلٰه الا اللہ وحدہ الخ بڑی فضیلت والا کلمہ ہے۔
بعض روایتوں میں وله الحمد کے بعد یحیی ویمیت اور بعض میں غیرك الخ کے لفظ زیادہ آئے ہیں۔
یہ کلمہ گنہگاروں کے لئے اکسیر اعظم ہے۔
اگر روزانہ کم سے کم سوبار اس کلمہ کو پڑھ لیا کریں تو گناہوں سے کفارہ کے علاوہ توحید میں عقیدہ اس قدر مضبوط وپختہ ہو جائے گا کہ وہ شخص توحید کی برکت سے اپنے اندر ایک خاص ایمانی طاقت محسوس کرے گا۔
راقم الحروف خادم محمد داؤد رازنے اپنی حقیر عمر میں ایسے کئی بزرگو ں کی زیارت کی ہے جن کی ایمانی طاقت کا میں اندازہ نہیں کر سکا۔
جن میں سے ایک بمبئی کے مشہور بزرگ مہاجر مکہ حضرت حاجی منشی علیم اللہ صاحب بھی تھے جو مکہ ہی کی سرزمین میں آرام کر رہے ہیں۔
غفر اللہ له و أدخله جنة الفردوس۔
آمین۔
ابومحمد حضرمی کی روایت کو امام احمد اور جرجانی نے وصل کیا ہے۔
بعض نسخوں میں یہاں اتنی عبارت زائد ہے قال أبو عبد اللہ والصحیح قول عمرو یعنی حضرت امام بخاری نے کہا کہ عمرو کی روایت صحیح ہے حالانکہ اوپر عمرو کی روایت کوئی نہیں گزری بلکہ عمربن زائدہ کی ہے۔
حافظ ابوذر نے کہا عمر بغیر واؤ کے صحیح ہے۔
(1)
یہ کلمۂ توحید ہم جیسے گناہ گاروں کے لیے اکسیر اعظم کی حیثیت رکھتا ہے۔
اگر اس کلمے کو ایک دن میں کم از کم سو مرتبہ پڑھ لیا کریں تو گناہوں کے کفارہ کے علاوہ عقیدۂ توحید اس قدر مضبوط ہو جائے گا کہ اسے پڑھنے والے توحید کی برکت سے ایک خاص ایمانی قوت محسوس کریں گے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں: بعض روایات میں ہے کہ شام کے وقت یہ وظیفہ کرنے والے کو بھی یہی اجر ملے گا۔
(2)
حدیث کے ظاہر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اجروثواب ہر شخص کو ملے گا جو اس وظیفے کو حرز جان بنائے گا، خواہ اسے مسلسل پڑھے یا متفرق طور پر وقفے وقفے سے ادا کرے۔
شروع دن میں پڑھے یا دن کے آخری حصے میں ادا کرے لیکن بہتر یہ ہے کہ دن کے آغاز میں یہ کلمہ سو مرتبہ مسلسل پڑھے تاکہ سارا دن شیطان سے حفاظت میں رہے۔
اسی طرح رات کے آغاز میں اس عمل کو دہرائے تاکہ تمام رات شیطانی اثرات سے محفوظ رہے۔
(فتح الباري: 246/11) (3)
ہمارے رجحان کے مطابق مسنون اذکار میں اس قدر برکات و فوائد ہیں کہ ان کے ساتھ مزید اذکار پیوند کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں، پھر اپنے خود ساختہ اذکار باعث ثواب بھی نہیں ہوتے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں یہ وظیفہ صبح کی نماز کے بعد پڑھنے کا ذکر ہے اور اس میں بيده الخير کا اضافہ ہے۔
(سنن ابن ماجة، الأدب، حدیث: 3799)
لیکن اس کی سند عطیہ عوفی کی وجہ سے ضعیف ہے۔
واللہ أعلم