شعب الایمان — حدیث نمبر 5883
باب: فصل: بچھونے اور تکیے۔
فصل في الفرش والوسائد
حدیث نمبر: 5883
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ : كُنْتُ مَعَ [ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ : " تَقَدَّمِ الْآنَ ] عَلَى أَهْلِكَ فَتَجِدَهُمْ قَدْ سُتِرُوا كَذَا وَكَذَا " حَتَّى ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفُرُشَ ، فَقَالَ : " فِرَاشٌ لِلرَّجُلِ ، وَفِرَاشٌ لِامْرَأَتِهِ ، وَالثَّالِثُ لِلضَّيْفِ ، وَالرَّابِعُ لِلشَّيْطَانِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ مُخْتَصَرًا .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اب اپنے گھر والوں کے پاس آگے چلے جاؤ، تم انہیں اس حال میں پاؤ گے کہ انہوں نے (پردے وغیرہ سے) اس اس طرح گھر کو سجا رکھا ہوگا۔“ یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ نے بستروں کا ذکر فرمایا اور فرمایا: ”ایک بستر آدمی کے لیے، ایک اس کی بیوی کے لیے، تیسرا مہمان کے لیے اور چوتھا شیطان کے لیے ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ابوالطاہر کے واسطے سے ابن وہب سے مختصراً روایت کیا ہے۔