حدیث نمبر: 5858
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَدِيبِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ هُوَ ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ قَالَ : أَخْرَجَ إِلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ نَعْلَيْنِ لَهُمَا قِبَالَانِ ، فَقَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ : هَذِهِ نَعْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ .
وَرَوَاهُ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ عَنْ عِيسَى بْنِ طَهْمَانَ قَالَ : أَخْرَجَ إِلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ نَعْلَيْنِ جَرْدَاوَيْنِ لَهُمَا قِبَالَانِ ، فَذَكَرَ ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّهُمَا نَعْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ

عیسیٰ بن طہمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہمارے سامنے دو جوتے نکالے جن میں دو دو تسمے تھے، تو ثابت بنانی رحمہ اللہ نے کہا: ”یہ رسول اللہ ﷺ کے جوتے ہیں۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے محمد بن عبداللہ سے روایت کیا ہے۔
اور ابو احمد زبیری رحمہ اللہ نے عیسیٰ بن طہمان رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہمارے سامنے دو بے بال (گھسے ہوئے) جوتے نکالے جن میں دو دو تسمے تھے۔“ پھر ثابت رحمہ اللہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا کہ یہ دونوں نبی ﷺ کے جوتے ہیں۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الاربعون من شعب الايمان وهو باب في الملابس والزي والاواني وما يكره منها / حدیث: 5858
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6269
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 299) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 3/ 245، 269، 3/ 122، 203، 3/ 269، وابن سعد فى (الطبقات) 1/ 478، وأبو يعلى فى (مسنده) 5/ 415 رقم 3101، والخطيب فى (الجامع) 1/ 391، والبغوي فى (شرح السنة) 12/ 74 رقم 3153، والترمذي فى (جامعه) 4/ 242 رقم 1773، والنسائي فى (سننه) 8/ 217، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 8/ 231، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1194 رقم 3615، وابن سعد 4/ 242 رقم 1772، وأخرجة ابن سعد فى (الطبقات) 1/ 478»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 5858 | سنن نسائي: 5370
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• حبّان هو ابن موسى.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5858 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5858. حضرت عیسیٰ بن طہمان سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت انس بن مالک ؓ دو جوتے لے کر ہمارے پاس باہر تشریف لائے جس میں دو تسمے لگے ہوئے تھے۔ ثابت بنانی کہا: یہ نبی ﷺ کے جوتے ہیں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5858]
حدیث حاشیہ: اسی آخری جملے سے باب کا دوسرا مضمون ثابت ہوا حضرت عبداللہ بن مبارک علمائے ربانیین میں سے ہیں۔
امام فقیہ حافظ حدیث زاہد پر ہیز گار سخی پختہ کار تھے۔
اللہ تعالیٰ نے خیر کی خصلتوں میں سے ایسی کوئی خصلت نہیں پیدا کی جو حضرت عبداللہ بن مبارک کو نہ عطا فرمائی ہو۔
بغداد میں درس حدیث دیا۔
سنہ 118ھ میں پیدا ہوئے سنہ181ھ میں وفات پائی۔
رب توفني مسلما و ألحقني بالصالحین، آمین۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5858 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5858 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5858. حضرت عیسیٰ بن طہمان سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت انس بن مالک ؓ دو جوتے لے کر ہمارے پاس باہر تشریف لائے جس میں دو تسمے لگے ہوئے تھے۔ ثابت بنانی کہا: یہ نبی ﷺ کے جوتے ہیں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5858]
حدیث حاشیہ:
(1)
عہد نبوی میں جوتے کی بناوٹ دور حاضر کی ہوائی چپل سے ملتی جلتی تھی۔
اس میں چمڑے کا ایک ٹکڑا انگلیوں کے درمیان ہوتا تھا اور اس کا دوسرا سرا زمام سے بندھا ہوتا تھا۔
زمام کا نام قبال بھی ہے۔
اس قسم کے جوتے میں پاؤں کا اکثر حصہ کھلا رہتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اتارے بغیر پاؤں دھو لیتے تھے جیسا کہ حدیث میں صراحت ہے۔
(صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 166)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کی دو پٹیاں تھیں جن کے تسمے دہرے تھے۔
(سنن ابن ماجة، اللباس، حدیث: 3614) (2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ عنوان کا دوسرا جز اس طرح ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتوں کے دو تسمے تھے تو ایک جوتے کا ایک تسمہ ثابت ہوا۔
(فتح الباری: 385/10)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5858 سے ماخوذ ہے۔