حدیث نمبر: 5855
" فَصْلٌ فِي الِانْتِعَالِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْحُسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ ، حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا : " اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ ، فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انْتَعَلَ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ شَبِيبٍ .
تَابَعَهُ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو ایک غزوے میں، جس میں آپ ﷺ شریک ہوئے، یہ فرماتے سنا: ”جوتے کثرت سے رکھا کرو، کیونکہ آدمی جب تک جوتے پہنے رہتا ہے وہ گویا سوار ہی رہتا ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں سلمہ بن شبیب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
ابن ابی الزناد رحمہ اللہ نے موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابو الزبیر رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں اس (حسن بن محمد بن اعین) کی متابعت کی ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الاربعون من شعب الايمان وهو باب في الملابس والزي والاواني وما يكره منها / حدیث: 5855
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6266
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4133) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (2096), ورواه مسلم (3096) نحو المعنيٰ (سنن أبي داود 4133) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه من لم أعرفه والحديث صحيح بطرقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه من لم أعرفه والحديث صحيح بطرقه (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 297) . »
«أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) 7/ 402 بي قم 5434، والخطيب فى (تاريخه) 3/ 425، وأبو داود فى (سننه) 4/ 375 رقم 4133، وأحمد فى (مسنده) 3/ 337، 360»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2096 | سنن ابي داود: 4133
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إبراهيم بن محمد الصيدلاني، لم أعرفه.
• الحسن بن محمد بن أعين الحزاني، أبو علي (م ٢١٦ هـ)، صدوق، من التاسعة (خ م س).
• معقل هو ابن عبيد الله الجزري.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2096 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک غزوہ میں جو ہم نے کیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرماتے سنا ’’جوتے خوب استعمال کرو، بکثرت پہنو، کیونکہ انسان جب تک جوتا پہنے گا، سوار ہوتا ہے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5494]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جو شخص جوتا پہنتا ہے، وہ مشقت اور تکان کے کم ہونے اور پاؤں کے محفوظ ہونے میں سوار کے مشابہہ ہے، کیونکہ اس کے پاؤں، راستہ میں کانٹے، پتھر وغیرہ، تکلیف دہ اشیاء سے محفوظ رہتے ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5494 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4133 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جوتا پہننے کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے آپ نے فرمایا: " جوتے خوب پہنا کرو کیونکہ جب تک آدمی جوتے پہنے رہتا ہے برابر سوار رہتا ہے (یعنی پاؤں اذیت سے محفوظ رہتا ہے)۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4133]
فوائد ومسائل:
امام نووی فرماتے ہیں کہ سفر میں بالخصوص جوتا عمدہ نمایاں ہونا چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4133 سے ماخوذ ہے۔