شعب الایمان — حدیث نمبر 5817

باب: فصل: قیمتی یا گھٹیا ہونے میں شہرت والے کپڑے پہننے کی کراہت۔

فصل في كراهية لبس الشهرة من الثياب في النفاسة ، أو في الخساسة

حدیث نمبر: 5817
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ مُهَاجِرٍ الشَّامِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُهْرَةٍ فِي الدُّنْيَا أَلْبَسَهُ اللَّهُ ثَوْبَ مَذَلَّةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے دنیا میں شہرت کا لباس پہنا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے ذلت کا لباس پہنائے گا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الاربعون من شعب الايمان وهو باب في الملابس والزي والاواني وما يكره منها / حدیث: 5817
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6228
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن أبي داود 4029) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (4346), أخرجه ابن ماجه (3607) وللحديث شواھد (سنن أبي داود 4029) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 274) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) 4/ 314 رقم 4029، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1192 رقم 3606، وأحمد فى (مسنده) 2/ 92، وابن الجعد فى (مسنده) 2/ 823 رقم 2234، والبيهقي فى (الآداب) رقم 654»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4029 | سنن ابن ماجه: 3606 | سنن ابن ماجه: 3607
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو النضر هو هاشم بن القاسم.
• شريك هو ابن عبد الله النخعي.
• عثمان هو ابن أبي زرعة المغيرة الثقفي مولاهم أبو المغيرة الكوفي الأعشى، تقدموا.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3607 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جو شخص شہرت اور ناموری کے لیے پہنے اس پر وارد وعید کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس شخص نے دنیا میں شہرت کا لباس پہنا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے ذلت کا لباس پہنائے گا، پھر اس میں آگ بھڑکائے گا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3607]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
شہرت کے لباس سے مراد بہت قیمتی لباس بھی ہے کہ لوگ اس کی باتیں کریں اور اس کی ثروت و امارت کی شہرت ہو اور بہت ہلکا اور نکما لباس بھی ہے کہ لوگوں میں اس کے زہد اور بزرگی کی شہرت ہو۔

(2)
ایسا لباس پہننے والے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ اس کی دولت سے مرعوب ہو کر اس کی عزت کریں یا اسے خدا رسیدہ سمجھ کر اس کے آگے عقیدت سے سر جھکائیں۔
اس گناہ کی سزا یہ ہے کہ اسے قیامت کے دن ایسا لباس ملے گا جس کی وجہ سے وہ سب کی نظروں میں ذلیل ہو کر رہ جائے گا۔
جہنم میں جلنے کا عذاب اس کے علاوہ ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3607 سے ماخوذ ہے۔