حدیث نمبر: 5813-5814
" فَصْلٌ فِي كَرَاهِيَةِ الْوَسَخِ فِي الثَّوْبِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ حَسَّانِ بْنِ عَطِيَّةَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرًا فِي مَنْزِلِنَا ، فَرَأَى رَجُلًا شَعِثًا ، فَقَالَ : " أَمَا كَانَ هَذَا يَجِدُ مَا يُسَكَّنُ بِهِ رَأْسَهُ ؟ " وَرَأَى رَجُلًا عَلَيْهِ ثِيَابٌ وَسِخَةٌ ، فَقَالَ : " أَمَا كَانَ هَذَا يَجِدُ مَا يَغْسِلُ بِهِ ثِيَابَهُ ؟ " .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ . . . فَذَكَرَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : " مَا كَانَ يَجِدُ هَذَا " فِي الْمَوْضِعَيْنِ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے گھر ملاقات کے لیے تشریف لائے تو آپ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جس کے بال بکھرے ہوئے تھے، تو فرمایا: ”کیا اس شخص کو کوئی ایسی چیز میسر نہ تھی جس سے یہ اپنے سر کے بال سنوار لیتا؟“ اور آپ ﷺ نے ایک اور شخص کو دیکھا جس پر میلے کپڑے تھے، تو فرمایا: ”کیا اس شخص کو کوئی ایسی چیز میسر نہ تھی جس سے یہ اپنے کپڑے دھو لیتا؟“
اور ایک دوسری سند سے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے (یہی حدیث) مروی ہے، انہوں نے اسے ذکر کیا، البتہ اس میں دونوں جگہ یہ الفاظ ہیں: ”اسے میسر نہیں تھا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الاربعون من شعب الايمان وهو باب في الملابس والزي والاواني وما يكره منها / حدیث: 5813-5814
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6224، 6225
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4062) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (4351), أخرجه النسائي (5238 وسنده صحيح) وابن عبد البر في التمھيد (5/52) (سنن أبي داود 4062) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله كلهم ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: [5813] إسناده: رجاله كلهم ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 272)
[5814] إسناده: كإسناد سابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 272) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 5238 | معجم صغير للطبراني: 732

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 5238 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´بالوں کو سنوارنے اور درست رکھنے کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آئے، آپ نے ایک شخص کو دیکھا، اس کے سر کے بال الجھے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: " کیا اس کے پاس کوئی چیز نہیں ہے جس سے اپنے بال ٹھیک رکھ سکے؟۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5238]
اردو حاشہ: 1۔ مقصد یہ ہے کہ جب کوئی شخص لمبے بال اور زلفیں رکھے تو اسے چاہیے کہ ان کی عزت کرے، یعنی انہیں سنوار کر رکھے، تیل لگائے اور کنگھی کرے، نیز انہیں پراگندہ ہونے سے محفوظ رکھے۔ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: [مَن كان له شَعَرٌ، فَلْيُكرِمْهُ] "جس شخص نے بال رکھے ہوں تو اسے چاہیے کہ ان کی عزت کرے، یعنی انہیں بنا سنوار کر رکھے۔" (سنن أبي داؤد، الترجل، باب فی اصلاح الشعر، حدیث: 4163، وقال الألباني حسن صحیح) بالوں کی عزت یعنی انہیں سنوارنے کا یہ مفہوم قطعاً نہیں کہ ایک شیشہ اور کنگھی ہمیشہ جیب کی زینت بنی رہے۔ اس حوالے سے کچھ روایات بھی منقول ہیں لیکن وہ درجہ صحت کو نہیں پہنچیں۔ ہاں بوقت ضرورت ان کا خیال کیا جائے، اور اس کی حد ایک دن چھوڑ کر کنگھی کرنا ہے بلا ناغہ ٹیپ ٹاپ کی ممانعت ہے۔ حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: [أن رسولُ اللهِ ﷺ نهى عن الترجُّلِ إلّا غِبًّا] (سنن أبي داؤد، الترجل، باب النهى عن كثير من الإرفاء، حدیث: 4159) "رسول اکرم ﷺ نے ہمیں روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا۔"
(2) میلا کچیلا رہنا اور بالوں کو نہ سنوارنا زہد ہے نہ سادگی بلکہ یہ حماقت اور جہالت ہے، جو کسی بھی طرح ایک باوقار اور قابل احترام مسلمان کے لائق نہیں۔ اسلام انتہائی صاف ستھرا اور پاکیزہ دین ہے اور اپنے پیروکاروں سے بھی پاکیزگی اور صاف ستھرائی کا تقاضا کرتا ہے۔ مزید برآں رسول کریم ﷺ کاارشاد گرامی ہے: [إنَّ اللهَ جميلٌ يُحِبُّ الجمالَ] "بلاشبہ اللہ تعالیٰ حسین و جمیل ہے اور حسن و جمال کو پسند فرماتا ہے۔" (مسند أحمد: 4/ 133،134)
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5238 سے ماخوذ ہے۔