شعب الایمان — حدیث نمبر 5796
باب: فصل: جو صاحبِ وسعت ہو اور اللہ کی نعمت کا اثر دکھانے کے لیے اچھا کپڑا پہنے۔
فصل فيمن كان متوسعا فلبس ثوبا حسنا ليرى أثر نعمة الله عليه
حدیث نمبر: 5796
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّهَا كَسَتْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ مِطْرَفَ خَزٍّ كَانَتْ عَائِشَةُ تَلْبَسُهُ قَالَ الْقَعْنَبِيُّ : رَأَيْتُ عَلَى مَالِكٍ قَلَنْسُوَةَ خَزٍّ خَضْرَاءَ .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو ریشم و اون کی ملی جلی چادر (مِطرَفِ خَزّ) پہنائی جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا خود پہنا کرتی تھیں۔
قعنبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں نے امام مالک رحمہ اللہ کے سر پر سبز رنگ کی خز کی ٹوپی دیکھی۔“