شعب الایمان — حدیث نمبر 579
باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدامة ذكر الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ السَّلُولِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ بِالذِّكْرِ فَقَالَ رَجُلٌ : لَوْ أَنَّ هَذَا خَفَضَ مِنْ صَوْتِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَإِنَّهُ أَوَّاهٌ " قَالَ : فَمَاتَ فَرَأَى رَجُلٌ نَارًا فِي قَبْرِهِ فَأَتَاهُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ وَهُوَ يَقُولُ : " هَلُمُّوا صَاحِبَكُمْ " فَإِذَا هُوَ الرَّجُلُ الَّذِي كَانَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ بِالذِّكْرِ " .
وَرُوِيَ فِي حَدِيثِ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَهُوَ يَقُولُ فِي دُعَائِهِ : أَوَّهْ أَوَّهْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَأَوَّاهٌ " قَالَ أَبُو ذَرٍّ : فَخَرَجْتُ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَقَابِرِ يَدْفِنُ ذَلِكَ الرَّجُلَ وَمَعَهُ الْمَصَابِيحُسیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی بلند آواز سے ذکر کیا کرتا تھا، تو ایک شخص نے کہا: ”کاش! یہ اپنی آواز پست رکھتا۔“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک وہ تو اوّاہ ہے۔“ کہتے ہیں: پھر وہ فوت ہو گیا تو ایک آدمی نے اس کی قبر میں آگ دیکھی، وہ اس کے پاس آیا تو کیا دیکھتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ اس قبر میں ہیں اور فرما رہے ہیں: ”اپنے ساتھی کو میرے پاس لاؤ۔“ اور وہ وہی شخص تھا جو بلند آواز سے ذکر کیا کرتا تھا۔
اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں مروی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ایک آدمی بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا اور اپنی دعا میں «أَوَّهْ أَوَّهْ» کہہ رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک وہ تو اوّاہ ہے۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر میں ایک رات نکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ نبی ﷺ قبرستان میں اسی آدمی کو دفن کر رہے ہیں اور آپ ﷺ کے ساتھ چراغ ہیں۔
• إسحاق بن منصور السلولي، أبو عبد الرحمن (م ٢٠٤ هـ). صدوق تكلم فيه للتشيع. من التاسعة (ع).