شعب الایمان — حدیث نمبر 5768
باب: فصل: جس نے لباس میں تواضع اختیار کی۔
فصل فيمن اختار التواضع في اللباس
حدیث نمبر: 5768
حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْدِيُّ الزَّاهِدُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْهَرَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا حُرَيْثُ بْنُ السَّائِبِ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا حُمْرَانُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّ شَيْءٍ فَضْلٌ عَنْ ظِلِّ بَيْتٍ ، وَكِسْرِ خُبْزٍ ، وَثَوْبٍ يُوَارِي عَوْرَةَ ابْنِ آدَمَ ، فَلَيْسَ لِابْنِ آدَمَ فِيهِ حَقٌّ "
قَالَ الْحَسَنُ : فَقُلْتُ لِحِمْرَانَ : مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَأْخُذَ بِهَا ؟ وَكَانَ يُعْجِبُهُ الْجَمَالُ ، فَقَالَ : يَا أَبَا سَعِيدٍ إِنَّ الدُّنْيَا تَقَاعَدُ بِي .ترجمہ
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر وہ چیز جو گھر کے سائے، روٹی کے ٹکڑے اور اس کپڑے سے زائد ہو جو ابن آدم کی شرم گاہ کو ڈھانپ دے، اس میں ابن آدم کا کوئی حق نہیں۔“
حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں نے حمران رحمہ اللہ سے کہا: ”آپ کو اس حدیث پر عمل کرنے سے کیا چیز روکتی ہے؟“ حالانکہ انہیں خوش پوشی اور آراستگی پسند تھی۔ تو انہوں نے کہا: ”اے ابو سعید! دنیا نے مجھے پیچھے بٹھا رکھا ہے۔“