شعب الایمان — حدیث نمبر 5763
باب: فصل: جس نے لباس میں تواضع اختیار کی۔
فصل فيمن اختار التواضع في اللباس
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ الْبُوشَنْجِيَّ يَقُولُ : وَثَابِتٌ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " الْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ " وَالْبَذَاءُ خِلَافَ الْبَذَاذَةَ ، إِنَّمَا الْبَذَاءُ هُوَ طُولُ اللِّسَانِ فِي الْفَوَاحِشِ وَالْبُهْتَانِ ، فَيُقَالُ فُلَانٌ بَذِيءُ اللِّسَانِ إِذَا كَانَ فَحَّاشًا ، وَلِلنَّاسِ مُغْتَابًا ، فَأَمَّا الْبَذَاذَةُ : فَهِيَ رَثَاثَةُ الثِّيَابِ لِلَمْلَبْسِ وَالْمُفْتَرَشِ ، وَذَلِكَ تَوَاضُعٌ عَنْ رَفِيعِ الثِّيَابِ ، وَثَمِينِ الْمَلَابِسِ وَالْمُفْتَرَشِ ، وَهِيَ مَلَابِسُ أَهْلِ الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا ، فَيُقَالُ : إِذَا وُصِفَ الرَّجُلُ بِالتَّوَاضُعِ : فُلَانٌ بَذُّ الْهَيْئَةِ ، رَثُّ الْمَلْبَسِ .امام بوشنجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ سے یہ بات ثابت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بدزبانی بے مروتی (سخت مزاجی) میں سے ہے اور بے مروتی آگ میں لے جانے والی ہے۔““ اور «بَذَاء» (بدزبانی) «بَذَاذَة» کے برعکس ہے۔ «بَذَاء» تو فحش باتوں اور بہتان تراشی میں زبان دراز کرنے کو کہتے ہیں، چنانچہ جب کوئی شخص گالم گلوچ کرنے والا اور لوگوں کی غیبت کرنے والا ہو تو کہا جاتا ہے: ”فلاں بدزبان ہے۔“ رہی «بَذَاذَة» تو اس سے مراد پہننے اور بچھانے کے معاملے میں پرانے اور سادہ کپڑوں پر قناعت کرنا ہے، اور یہ اونچے درجے کے لباس اور قیمتی پوشاک و فرش کے مقابلے میں تواضع ہے، نیز یہ دنیا سے بے رغبتی رکھنے والوں کا لباس ہے۔ چنانچہ جب کسی شخص کو تواضع کے ساتھ موصوف کرنا ہو تو کہا جاتا ہے: ”فلاں سادہ وضع اور پرانے لباس والا ہے۔“