حدیث نمبر: 5734
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمَقْرِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ بِالنِّسَاءِ ؟ قَالَ : " يُرْخِينَ شِبْرًا " قُلْتُ : إِذًا يَنْكَشِفُ عَنْهُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ : " فَذِرَاعٌ لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! عورتیں (اپنے تہبند/کپڑے کے بارے میں) کیا کریں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ایک بالشت لٹکا لیں۔“ میں نے کہا: ”تب تو ان کے (پاؤں/پنڈلیاں) کھل جائیں گی، اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر ایک ہاتھ (گز) لٹکا لیں، اس سے زیادہ نہ لٹکائیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الاربعون من شعب الايمان وهو باب في الملابس والزي والاواني وما يكره منها / حدیث: 5734
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6142
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 3580) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح (سنن ابن ماجه 3580) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 226) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) 4/ 365 رقم 4118، وأحمد فى (مسنده) 6/ 293، 6/ 315، والطبراني فى (الكبير) 23/ 271 رقم 579، 23/ 384 رقم 916، وو 23/ 384 رقم 916، والنسائي فى (سننه) 8/ 209، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 8/ 220، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1185 رقم 3580، والترمذي فى (جامعه) 4/ 223 رقم 1731»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1732 | سنن ابي داود: 4117 | سنن ابن ماجه: 3580 | سنن نسائي: 5339 | سنن نسائي: 5341 | شعب الإيمان: 5735

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1732 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´عورتوں کے دامن لٹکانے کا بیان۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ کے «نطاق» کے لیے ایک بالشت کا اندازہ لگایا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1732]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1 ؎: یعنی ایک بالشت کے برابرلٹکانے کی اجازت دی۔

نوٹ:
(ابوداؤد اور ابن ماجہ کی مذکورہ حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث بھی صحیح لغیرہ ہے، ورنہ اس کی سند میں ’’علی بن زید بن جدعان‘‘ ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1732 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4117 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´عورت کے دامن لٹکانے کی مقدار کا بیان۔`
صفیہ بنت ابی عبید خبر دیتی ہیں کہ ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جس وقت آپ نے تہبند کا ذکر کیا عرض کیا: اللہ کے رسول! اور عورت (کتنا دامن لٹکائے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " وہ ایک بالشت لٹکائے " ام سلمہ نے کہا: تب تو ستر کھل جا یا کرے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " پھر وہ ایک ہاتھ لٹکائے اس سے زیادہ نہ بڑھائے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4117]
فوائد ومسائل:
عورت کو گھر سے باہراپنے ٹخنے اور پاوں بھی پردے میں رکھنے کا حکم واجب ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4117 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3580 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´عورت کے کپڑے کا دامن (نچلا حصہ) کتنا لمبا ہو؟`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: عورت اپنے کپڑے کا دامن کتنا لٹکا سکتی ہے؟ فرمایا: " ایک بالشت " میں نے عرض کیا: اتنے میں تو پاؤں کھل جائے گا، تو فرمایا: " ایک ہاتھ، اس سے زیادہ نہیں۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3580]
اردو حاشہ:
فائده:
ایک بالشت یا ایک ہاتھ سے مراد ٹخنوں سے اس قدر نیچے تک ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں: خلاصہ یہ ہے کہ مرد کی دو حالتیں ہیں: مستحب حالت یہ ہے کہ تہبند آدھی پنڈلی تک اونچا رکھے۔
اور جائز حالت یہ ہے کہ ٹخنوں (سے اوپر)
تک رکھے۔
اسی طرح عورتوں کی بھی دو حالتیں ہیں۔
مستحب حالت یہ ہے کہ مردوں کی جائز حالت سے ایک بالشت زیادہ ہو۔
اور جائز حالت ایک ہاتھ یعنی مردوں کی جائز حالت سے دو بالشت زیادہ۔ (فتح الباری: 10/ 320)
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3580 سے ماخوذ ہے۔