شعب الایمان — حدیث نمبر 5712
باب: فصل: تکبر سے کپڑا گھسیٹنے والے پر سخت وعید کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل فيما ورد من التشديد على من جر ثوبه خيلاء
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ لَفْظًا ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قِرَاءَةً ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا عُبَادَةُ بْنُ مُسْلِمٍ الْفَزَارِيُّ ، حَدَّثَنَا جُبَيْرُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ زَعَمَ : أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ ابْنِ عُمَرَ ، إِذْ مَرَّ فَتًى شَابٌّ عَلَيْهِ حُلَّةٌ صَنَعَانِيَّةٌ يَجُرُّهَا مُسْبِلٌ ، قَالَ : يَا فَتَى هَلُمَّ ، قَالَ لَهُ الْفَتَى : مَا حَاجَتُكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؟ قَالَ : وَيْحَكَ أَتُحِبُّ أَنْ يَنْظُرَ اللَّهُ إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ؟ قَالَ : سُبْحَانَ اللَّهِ وَمَا يَمْنَعُنِي أَنْ لَا أُحِبَّ ذَلِكَ ؟ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَجُرُّ إِزَارَهُ خُيَلَاءَ " .
قَالَ : فَلَمْ يُرَ ذَلِكَ الشَّابُّ إِلَّا مُشَمِّرًا حَتَّى مَاتَ بَعْدَ ذَلِكَ الْيَوْمِ .سیدنا جبیر بن ابی سلیمان بن جبیر بن مطعم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھے تھے کہ ایک نوجوان صنعاء کا بنا ہوا جوڑا پہنے، اسے زمین پر گھسیٹتا ہوا (ٹخنوں سے نیچے لٹکائے) گزرا۔ انہوں نے کہا: ”اے نوجوان! ادھر آؤ۔“ نوجوان نے ان سے کہا: ”ابو عبدالرحمن! آپ کو مجھ سے کیا کام ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم پر افسوس! کیا تم پسند کرتے ہو کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تمہاری طرف (نظرِ رحمت سے) دیکھے؟“ اس نے کہا: ”سبحان اللہ! مجھے اس بات کو پسند کرنے سے کون سی چیز روک سکتی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس بندے کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا جو تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹتا ہے۔““
راوی کہتے ہیں: پھر اس نوجوان کو اس دن کے بعد وفات تک ہمیشہ تہبند اونچا اٹھائے ہوئے ہی دیکھا گیا۔
• أبو نعيم هو الفضل بن دكين.
• عبادة بن مسلم الفزاري، أبو يحى البصري، ثقة، اضطرب فيه قول ابن حبان، من السادسة (بخ-٤). وثقه ابن معين والنسائي، وذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ١٦٠) فيمن اسمه عباد وكذا ذكره أيضًا في "الضعفاء" فقال: منكر الحديث ساقط الاحتجاج به. وقال الدارقطني: وهم ابن حبان وهو عبادة. راجع "الميزان" (٢١/ ٣٨٠)، "اللسان" (٣/ ٢٣٥)، "المجروحين" (٢/ ١٦٤)، "الجرح والتعديل" (٦/ ٩٦).
• جبير بن أبي سليمان بن جبير بن مطعم النوفلي، المدني. ثقة، من الثالثة (بخ د س ق).