شعب الایمان — حدیث نمبر 5695
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چالیسویں شاخ: لباس، وضع قطع اور برتنوں اور ان میں سے مکروہ چیزوں کا باب۔
الأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الملابس والزي والأواني وما يكره منها
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِنَّمَا كَرِهَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثَّوْبَ الْمُصْمَتَ مِنَ الْحَرِيرِ ، فَأَمَّا الْعَلَمُ مِنَ الْحَرِيرِ أَوْ سُدَى الثَّوْبِ فَلَيْسَ بِهِ بَأْسٌ .
قَالَ الشَّيْخُ : وَهَذَا حَدِيثٌ رَوَاهُ زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ خُصَيْفٍ [ هَكَذَا وَرَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ خُصَيْفٍ ] عَنْ عِكْرِمَةَ وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ هَكَذَا فِي رِوَايَةٍ [ وَفِي رِوَايَةٍ ] أُخْرَى فَأَمَّا أَنْ يَكُونَ سُدَاهُ أَوْ لُحْمَتُهُ حَرِيرًا فَلَا بَأْسَ بِلُبْسِهِ .
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”نبی ﷺ نے خالص ریشمی کپڑے (جس میں ریشم کے سوا کوئی اور دھاگا نہ ہو) کو ناپسند فرمایا ہے، رہا ریشم کا نقش و نگار (کنارہ یا بیل بوٹا) یا کپڑے کا تانا ریشمی ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔“
شیخ (امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: یہ حدیث زہیر بن معاویہ ابو خیثمہ رحمہ اللہ نے خصیف سے روایت کی ہے [اسی طرح ابن جریج رحمہ اللہ نے بھی خصیف سے روایت کیا ہے] وہ عکرمہ رحمہ اللہ اور سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے، وہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح ایک روایت میں بیان کرتے ہیں [اور ایک دوسری روایت میں ہے]: ”رہا یہ کہ کپڑے کا تانا یا اس کا بانا ریشم کا ہو تو اس کے پہننے میں کوئی حرج نہیں۔“
اور اسی طرح اسے اسماعیل بن مسلم رحمہ اللہ نے عطاء رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔
• أبو خيثمة هو زهير بن معاوية.
• خصيف هو ابن عبد الرحمن الجزري، صدوق سيئ الحفظ، تقدما.