شعب الایمان — حدیث نمبر 5672
باب: فصل: جسے کھانے پر بلایا جائے اور اس کے سامنے خوشبو پیش کی جائے۔
فصل فيمن دعي إلى طعام فقدم إليه طيب
حدیث نمبر: 5672
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّهُ كَانَ إِذَا اسْتَجْمَرَ اسْتَجْمَرَ بِالْأَلُوَّةِ غَيْرَ مُطَرَّاةٍ وَبِكَافُورٍ يَطْرَحُهُ مَعَ الْأَلُوَّةِ ، قَالَ : هَكَذَا كَانَ اسْتِجْمَارُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عِيسَى .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ جب دھونی لیتے تو خالص عود (اگر بتی) کی دھونی لیتے، جس میں کوئی ملاوٹ نہ ہوتی، اور عود کے ساتھ کافور بھی ڈال لیتے، پھر فرماتے: ”رسول اللہ ﷺ کی دھونی لینے کا طریقہ اسی طرح تھا۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے احمد بن عیسیٰ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔