شعب الایمان — حدیث نمبر 5669

باب: فصل: جسے کھانے پر بلایا جائے اور اس کے سامنے خوشبو پیش کی جائے۔

فصل فيمن دعي إلى طعام فقدم إليه طيب

حدیث نمبر: 5669
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ، حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ طِيبٌ فَلَا يَرُدَّهُ ، فَإِنَّهُ خَفِيفُ الْمَحَمْلِ طَيِّبُ الرَّائِحَةِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ عَنِ الْمُقْرِئُ .
وَرَوَاهُ فَضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ وَزَادَ فِيهِ : " إِذَا عُرِضَ عَلَى أَحَدِكُمُ الْحَلْوَاءُ ، فَلَا يَرُدَّهَا حَتَّى يُصِيبَ مِنْهَا " .
قَالَ : وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ الطِّيبُ وَالْحَلْوَاءُ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو خوشبو پیش کی جائے وہ اسے واپس نہ کرے، کیونکہ وہ اٹھانے میں ہلکی اور خوشبو میں عمدہ ہوتی ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے (عبداللہ بن یزید) المقرئ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور اسے فضالہ بن حصین رحمہ اللہ نے محمد بن عمرو رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی مفہوم کے ساتھ روایت کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے: ”جب تم میں سے کسی کے سامنے حلوا پیش کیا جائے تو وہ اسے واپس نہ کرے یہاں تک کہ اس میں سے کچھ لے لے۔“
(سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: نبی کریم ﷺ کو خوشبو اور حلوا پسند تھے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5669
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6070
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن النسائي 5261) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (سنن النسائي 5261) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 183) . »
«أخرجه النسائي فى (سننه) 8/ 189، وأبو داود فى (سننه) 4/ 400 رقم 4172، وأحمد فى (مسنده) 2/ 320، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 3/ 245، وأيضًا فى (سننه) 3/ 245»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4172 | سنن نسائي: 5261

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4172 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´خوشبو کا تحفہ لوٹانا کیسا ہے؟`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جسے خوشبو کا (تحفہ) پیش کیا جائے تو وہ اسے لوٹائے نہیں کیونکہ وہ خوشبودار ہے اور اٹھانے میں ہلکا ہے ۱؎۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4172]
فوائد ومسائل:
خوشبو دار پھول یا عطر کوئی بڑا بھاری بوجھ نہیں ہوتا جو ناقابلِ برداشت ہو اور کوئی اتنا بڑا احسان بھی نہیں ہوتا کہ اس کا عوض دینا کچھ مشکل ہو۔
یا عوض نہ دینے سے کوئی گلہ شکوہ کرے تو ایسی چیز کو رد کیو ں کیا جائے۔
(علامہ وحید الزماں)
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4172 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 5261 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خوشبو کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جسے خوشبو پیش کی جائے وہ اسے نہ لوٹائے کیونکہ وہ اٹھانے میں ہلکی اور سونگھنے میں اچھی ہوتی ہے۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5261]
اردو حاشہ: 1۔ کوئی بھی تحفہ رد نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ کی نعمت کی ناشکری اور تحفہ پیش کرنے والے کی دل شکنی ہوگی الا یہ کہ تحفہ دینے والا عوض لینے کی نیت سے تحفہ دے اور تحفہ لینےوالا دینے کی استطاعت نہ رکھتا ہو۔ خوشبو معمولی چیز ہے۔ اس کا عوض دینا بھی آسان ہے۔ اٹھانے میں ہلکی کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ اس کا معاوضہ دینا آسان ہے نیز یہ کوئی بہت بڑا احسان نہیں کہ دوسرا آدمی زیر بار ہو جائے لہذا خوشبو کا تحفہ لے لینا چاہیے۔ 2۔ حدیث سے ضمنامعلوم ہوا کہ تحفہ قلیل بھی ہو تو دینے یا لینے میں شرک محسوس نہیں کرنی چاہیے نیز کسی بھی تحفے کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے اور نہ رد کرنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5261 سے ماخوذ ہے۔