شعب الایمان — حدیث نمبر 5664

باب: برتن ڈھانپنا اور مشکیزے کا منہ باندھنا۔

تخمير الإناء وإيكاء السقاء

حدیث نمبر: 5664
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنِي بُرَيْدٌ ، عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : احْتَرَقَ بَيْتٌ فِي الْمَدِينَةِ عَلَى أَهْلِهِ بِاللَّيْلِ ، فَحُدِّثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَأْنِهِمْ فَقَالَ : " إِنَّ هَذِهِ النَّارَ إِنَّمَا هِيَ عَدُوٌّ لَكُمْ ، فَإِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوهَا عَنْكُمْ " .
أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ .
وَذَكَرَ الْحَلِيمِيُّ هَاهُنَا الْوَلِيمَةَ وَمَا يُدْعَى إِلَيْهِ مِنَ الطَّعَامِ .
قَالَ أَحْمَدُ : وَقَدْ ذَكَرْنَا جَمِيعَ ذَلِكَ فِي " كِتَابِ السُّنَنِ " فِي آخِرِ كِتَابِ الصَّدَاقِ .
ترجمہ

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مدینہ میں رات کے وقت ایک گھر اپنے مکینوں سمیت جل گیا، نبی کریم ﷺ کو ان کا حال بتایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ آگ تمہاری دشمن ہے، لہٰذا جب تم سونے لگو تو اسے اپنے سے بجھا دیا کرو۔“
اسے امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ دونوں نے ”الصحیح“ میں ابواسامہ رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
اور امام حلیمی رحمہ اللہ نے یہاں ولیمہ اور اس کھانے کا ذکر کیا ہے جس کی دعوت دی جاتی ہے۔
امام احمد (بیہقی) رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”ہم نے یہ سب کچھ ”کتاب السنن“ میں ”کتاب الصداق“ کے آخر میں ذکر کر دیا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5664
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6065
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 3770) , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه (سنن ابن ماجه 3770) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 180) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) 7/ 143، والبخاري فى (الأدب المفرد) رقم 1227، ومسلم فى (صحيحه) 2/ 1596 رقم 101، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1239 رقم 3770»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6294 | صحيح مسلم: 2016 | سنن ابن ماجه: 3770 | رياض الصالحين: 161 | رياض الصالحين: 1653
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو أسامة، هو حماد بن أسامة.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6294 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6294. حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ مدینہ طیبہ میں ایک گھر رات کے وقت خانہ سمیت جل گیا۔ نبی ﷺ کو ان کے متعلق بتایا گیا تو آپ نے فرمایا: "آگ تمہاری دشمن ہے، اس لیے جب سونے لگو تو اسے بجھا دیا کرو۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:6294]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث میں آگ بجھا کر سونے کی حکمت بیان کی گئی ہے کہ اس سے جلنے کا اندیشہ ہوتا ہے، پھر یہ آگ عام ہے چراغ کی ہو یا چولہے میں جلنے والی، اس کے علاوہ گیس ہیٹر اور بجلی کے قمقموں کا بھی یہی حکم ہے۔
(2)
آگ کو دشمن سے تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ اس سے جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے، جس طرح ایک دشمن سے خطرہ ہوتا ہے اگرچہ اس میں بے شمار فوائد بھی ہیں۔
(فتح الباري: 103/11)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6294 سے ماخوذ ہے۔